• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

منشیات کی لت میں مبتلا نوجوانوں سے متعلق سنسنی خیز خلاصہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-05
Reading Time: 1min read
A A
0
منشیات کی لت میں مبتلا نوجوانوں سے متعلق سنسنی خیز خلاصہ

منشیات کی لت میں مبتلا نوجوانوں سے متعلق سنسنی خیز خلاصہ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:اس بات کاسنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ جموں وکشمیر میں دس سے 19سال تک کے بچے ا ور نوجوان منشیات کے دلد ل میں پھنس کر رہ گئے ہیں تین میں سے ایک بچہ بازاروں میں دستیاب سستی نشہ آور اشیاء کی لت میں مبتلاہوچکاہے ۔66.3%بچے مختلف ڈرگ ڈایڈکشن سینٹروں یاڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں ۔10-19سال تک کے بچوں اور نوجوانوں کامنشیات کی لت میں مبتلاہونے کے اس انکشاف سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ اس وباء کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے والدین کی غیر سنجیدگی کی عکاسی ہوا کرتی ہے، جبکہ سرکار کی جانب سے اس بدعت کے خاتمے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق جموںو کشمیرکے حوالے سے ایک سروے رپورٹ منظر عام پرآیاہے جس میں اس بات کاسنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ مرکزی زیرانتظام علاقے میں دس سال کے بچوں اور 19سال نوجوانوں کی کثیر تعداد منشیات کی دلدل میں مبتلا ہوچکی ہیں اور بازاروں میں دستیاب نشہ آور اشیاء انہیں سستے داموں مختلف نوعیت کے دوکانوں سے مل رہی ہیں اور یہی دس سال کے بچے اور 19سال کے نوجوان بعد میں منشیات کی لت میں مبتلاہوچکی ہے ۔جموںو کشمیرکے ہربازار میں پیٹراٹنگ ہرجگہ دستیاب ہے اور دس سال کے بچے اور 19سا ل کے نوجوان اس کاحدسے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں اس بات کاخلاصہ کیاہے کہ اس عمرکے بچے اور نوجوان پیٹرولیم سے بنی اشیاء بھی استعمال کررہے ہیں بوٹ پالش اور دوسری ایسی اشیاء کابھی نشہ کے لئے استعمال کیاجارہاہے جن کانام انسان زبان پر لاناگوارا نہیں کرتاہے ۔اس بدعت نے وادی کشمیر میں اس قدر اپنی جڑیں مضبوب کی ہے جوبچے اور نوجوان اس میں مبتلاہوگئے ہیں انہیں اس دلدل سے باہرنکلنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوتا جارہا ہے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نشہ آور اشیاء تمباکوں کھانے کے بعد ایسے نوجوان ہیروئن گانجا براون شوگر کے عادی ہوچکے ہیں ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں دس سال کے بچے اور 19سال کے نوجوانوں کوسانس لینے میں دشواریاں ہیں صورتحال اسقدر سنگین ہوگی یہ کسی کے وہم وگمان میں نہیں تھا کہ منشیات اور نشیلی ادویات وادی کشمیرکے لوگوں کواندرسے کھوکھلاکردے گی ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جو بچے اور نوجوان منشیات کی لت میں مبتلاہوگئی ہے ان کی شرح میں ہردن اضافہ ہورہاہے اور ہر تین میں سے ایک بچہ دانستہ اور غیردانستہ طور پرمنشیات کی لت میں مبتلاہوتا جارہاہے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 66.3%دس سال کے بچے اور 19سال کے نوجوان ڈرگ دایڈکشن سینٹروں یاڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے ۔رپورٹ میں اس بات کابھی اظہار کیاگیاہے کہ والدین کی غیرسنجیدگی اور ماحول سے عام انسان کا غیر حساس ہونے کے معامات کی وجہ سے اسطرح کے واقعات رونماء ہوتے ہے۔ ماہرین نے اس بات پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ والدین اپنے بچوں پرکڑی نظر نہیں رکھتے ہیں بچوں کوآزادی دینا وقت کی اہم ضروت ہے لیکن یہ آزادی تعلیم تربیت اخلاق انسانیت ادب کے معاملے میں ہونی چاہئے تھی لیکن وادی کشمیرمیں گنگا اُلٹی بہہ رہی ہے یہاں بچوں کواسکول اور کالج جانے کے وقت پاکٹ منی تو دیاجاتاہے لیکن کبھی بھی والدین نے یہ گوارہ نہیں کیا کہ اپنے بچوں کوکبھی اس بارے میں پوچھ بھی لے کہ وہ اپناپاکٹ منی کس مد پرخرچ کررہاہے۔ ماہرین کے مطابق منشیات اور نشیلی ادویات کی اس وباء کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے سرکار کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات بھی ٹھوس بنیادوں پرقائم نہیں ہے اور اگراس بدعت کونیست نابودکرنا ہے تو حکومت کے پاس وہ تمام ذررائع دستیاب ہیں جن کے ذریعے منشیات اور نشیلی ادویات فروخت کرنے والے خود بخود منظر عام پرآ سکتے ہیں اور سرکاران کے خلاف کارروائی عمل میںلاسکتے ہے۔ ماہرین کے مطابق غیرحساسیت دونوں طرف سے ہے اور جب تک نہ سنجیدگی بھرتی جائے یہ ناسور جموں وکشمیرکوبالعموم اور وادی کشمیرکوبالخصوص پوری طرح سے اپنی لپیٹ میںلے گی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.