بڈگام:جموں و کشمیر یو ٹی میں ہمارے دوروں کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے ، یہ انتخابی موسم نہیں ہے ، لیکن ہم یہاں ہیں اور ہمارے دوروں کا مقصد یو ٹی کی ترقی کو نئی جہت دینا ہے ، فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے ، لوگوں کی خدمت کی پُر عزم خواہش وقت کی ضرورت ہے ۔ ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی اور پی آر آئی کے دیگر نمائندوں کے ساتھ دودھ پتھری میں بات چیت کے دوران کیا ۔ قبل ازیں وزیر نے دودھ پتھری پہنچنے پر 5.48 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ ٹی 20 ہوٹل کم ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا ۔ وزیر موصوف نے آس پاس موجود بہت سے باکس /کوٹھوں کا بھی دورہ کیا جبکہ موسمی مہاجر اس وقت رہائش پذیر ہیں ۔ ان کوٹھوں میں سے کچھ کی تزئین و ارائش کی گئی ہے اور جدید طرز پر تمام ضروری سہولیات سے آراستہ ہیں۔ اس موقع پر وزیر نے مقامی رہائشیوں کے ساتھ بات چیت کی ۔ رہائشیوں نے وزیر کو بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی ، موبائیل رابطے کی تنصیب اور صحت کی سہولیات کے قیام کے حوالے سے درپیش کچھ شکایات /مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیر نے دورے کے دوران متعلقہ عملدرآمد ایجنسی کی جانب سے حال ہی میں مکمل کی گئی پارکنگ سہولت کا بھی افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وفود کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کے ردِ عمل میں وزیر نے ان کے حل کیلئے متعلقہ اتھارٹی کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔ چئیر مین آل انڈیا مسلم وقف بورڈ ڈاکٹر درکشاں اندرابی ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران ، ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا ، ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم ، مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس شبنم شاہ کاملی ، اے ڈی ڈی سی ، اے ڈی سی ، جی ایم ڈی آئی سی اور دیگر متعلقہ ڈسٹرکٹ اور سیکٹورل آفیسرز اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر نے واپسی پر یاکبُگ خانصاحب میں اعلیٰ کثافت والے ایپل کے باغ کا دورہ کیا جہاں ترقی پسند کسانوں اور متعلقہ ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ کے بڑے اجتماع نے وزیر کا استقبال کیا ۔ وزیر نے کئی مقامی سیب اور اخروٹ کے کاشتکاروں کی طرف سے پنڈال میں لگائے گئے سٹالز کا معائینہ کیا ۔ وزیر نے کہا ’’ میں کسانوں کی محنت اور مسلسل کوششوں کا مظاہرہ کرنے کے طریقے سے بہت متاثر ہوں جس سے انہوں نے اس معیار کی پیداوار کا تصور کیا جو کسی بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کر سکتی ہے ‘‘ ۔ دورے کے دوران وزیر نے سبسڈی چیک ، مشینری کے اوزار بشمول ٹریکٹر ، پاور ٹلر ، ویڈرز ، اخروٹ تھریشنگ مشینیں مستحقین میں تقسیم کیں ۔ ڈگام ہیڈ کوارٹر واپس پہنچنے پر وزیر نے 135.07 لاکھ روپے کی لاگت سے بڈگام میں ڈسٹرکٹ ویٹر نری ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ بعد میں وزیر نے کانفرنس ہال بڈگام میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بلائے گئے افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے پاور پوائینٹ پرذنٹیشن کے ذریعے ضلع کے ترقیاتی منظر کو تفصیل سے پیش کیا ۔ اس موقع پر وزیر نے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ بڈگام کے زیر اہتمام شادی کی امدادی سکیم کے تحت مستحقین میں چیک، مائیکرو گائے یونٹس ، ڈیری یونٹس ، دودھ وین کے قیام کیلئے مستحقین میں سبسڈی چیک بھی تقسیم کئے ۔ اس کے علاوہ آئی ایس ایس ڈی کے تحت 4 افراد کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد بھی تقسیم کی ۔