سرینگر:جھاڑے کے موسم میں برقی رو اور دوسری سہولیات لوگوں کو بہم پہنچانے کاانتظامیہ کوپھر سے ہدایت کرتے ہوئے جموں وکشمیرکے لیفٹننٹ گورنر نے اداروں کوہدایت کی کہ کسی بھی بنیادی سہولیت کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلوں سے گزرنا پڑتاہے اور ایسی صورتحال سے نبر ازماہونے کے لئے پہلے ہی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں تاکہ آنے والے دنوں کے دوران لوگوں کومشکلوں کاسامنا ناکرنا پڑیں ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموںو کشمیرکے لیفٹنٹ گونر نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ایک دفعہ پھر اداروں کواس بات کی تلقین کی کہ جھاڑے کے موسم میں بجلی کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں گرڈرسیونگ اسٹیشنوں ہائی ٹینشن لائنوں کی مرمت اور بجلی کے کھمبوں کونصب کرنے میں جنگی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جائیں ۔لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ لوگ سرکار سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن توقع رکھتے ہے اور لوگوں کے توقع پرکھرااترناانتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور ادروں کوچاہئے کہ وہ عوام کوکسی بھی صورت میں مایوسی کاشکار ناہونے دے اورسرکار نے عوام کے ساتھ جوعودے کئے ہیںانہیں عملی جامہ پہنانے کی خاطر کارروائیاں عمل میںلانے سے گریز ناکیاجائے ۔لیفننٹ گورنر نے جہاںکہ جھاڑے کے موسم میں بجلی پانی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ دوسری سہولیات کوبہم پہنچانے کے لئے سرکاری افسران اور ا نکے ماتحت عملے کوسنجیدگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے ہونگے تاکہ اداروں کی کارکردگی سے لوگ مطمئن ہوجائیں اور وہ بنیادی سہولیات یادوسری ضروریات کے بارے میں شکایت کرنے سے گریز کرینگے ۔لیفٹننٹ گورنر نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران بجلی کی فراہمی سڑکوں کی مرمت اور پینے کے پانی کی فراہمی کی صورتحال کاجائزہ لیا اور اس بات پرزور دیاکہ عوام کو سرکار ہر طرح کی سہولیت بہم پہنچانے کے لئے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے ۔