• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شہر میں پارکنگ مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ملٹی لیول کار پارکنگ کا افتتاح

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-16
Reading Time: 1min read
A A
0
شہر میں پارکنگ مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ملٹی لیول کار پارکنگ کا افتتاح

شہر میں پارکنگ مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ملٹی لیول کار پارکنگ کا افتتاح

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:؁ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کلیدی شہری پروجیکٹوں کو عوام کے لئے وقف کیا۔ سری نگر میونسپل کارپوریشن اور سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کی جانب سے 40.34 کروڑ روپے کے ان پروجیکٹوں کو انجا م دیا گیا ۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات کی تصدیق کی کہ حکومت شہری تجدید کے لئے پُر عزم ہے جو کہ جموںوکشمیر یوٹی کی اُمنگوں کی آئینہ دار ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ امرت اور سری نگر سمارٹ سٹی کے تحت اِفتتاح شدہ متعدد منصوبوں سے سماجی و اِقتصادی ترقی کی حوصلہ اَفزائی ہوگی۔آج جن منصوبوں کا اِفتتاح کیا گیا ان میں پرانے ایس ایم جی لال چوک پر کثیر السطح کار پارکنگ ، اِندرا نگر میں ڈی واٹر نگ سٹیشن اور نکاسی آب سکیم، ہائی وے پارک ۔ گرین سپیس اور بمنہ میں فائونٹین بالترتیب 26.91کروڑ روپے ۔9.83 کروڑ روپے اور 3.60 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا،شامل ہیں۔پرانے ایس ایم جی لال چوک پر نئی کثیر السطح کار پاکنگ کے اِفتتاح کے دوران اَفسران نے جانکاری دی کہ گرائونڈ پلس تین منزلیں کثیر السطح کار پارکنگ میں 500 کاروں اور 150 دو پہیوں کے لئے گنجائش ہے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ نیا ڈی واٹرنگ سٹیشن اور نکاسی آب سکیم2014 ء میں سب سے زیادہ سیلابی سطح سے اوپر بنایا گیاجوزیر آب پمپوں اور دیگر الیکٹرو میکنک آلات سے یس ہے۔ اِندرا نگر میںڈرنیج نیٹ ورک بنانے سے پانی کے جمود اور گلیوں میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یہ منصوبہ مون سون اور بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات کو کم کرے گا۔اَفسران نے بمنہ میں ہائی وے پارک ، گرین سپیس اور فائونٹین کی خصوصیات اور فوائد کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پارک اور فائونٹین کی تعمیر سے رہائش آبادی کے لئے تفریحی جگہ مہیا ہوگی جس سے تقریباً ایک لاکھ آبادی مستفید ہوں گی۔ اِس موقعہ پر میئر سری نگر میونسپل کارپوریشن جنید عظیم متو، ڈپٹی میئرسری نگر میونسپل کارپوریشن پرویز احمد قادری ، پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی دھیرج گپتا، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد ، کمشنر ایس ایم اور سی اِی او ایس ایس سی ایل اَطہر عامر خان،ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری کے علاوہ اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.