سری نگر:ہندوستانی آرمی چیف جنرل نروانے جموں کے دو روزہ دورے پر پہنچ گیا ہے جہاں وہ پورے علاقے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ کے علاوہ پونچھ میں 8روز سے جاری انکونٹرکا جائزہ لیں گے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموںکے پونچھ راجوری سیکٹر میں بڑھتی ہوئی جنگجویانہ کارروائیوں اور علاقے میںگزشتہ آٹھ روز سے جاری جھڑپ کے بیچ ، آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے دو روزہ دورے پرپیر ک،ے روز اچانک جموںو پہنچے گئے ہیںجہاںوہ خطے میں مجموعی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جموں میں سیکورٹی کی صورتحال ،پونچھ میں جاری آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔جنرل ایم ایم نروانے جموں خطے کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں جی او سی وائٹ نائٹ کور سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں اپ ڈیٹ دیں گے۔ چیف آگے کے علاقوں کا بھی دورہ کریں گے اور زمین پر موجود فوجیوں اور کمانڈروں سے بات چیت کریں اور زمین پر فوجیوں اور کمانڈروں سے بات چیت کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف کو سینئر آرمی افسران اور مقامی فارمیشن کمانڈر لائن آف کنٹرول کے ساتھ سیکورٹی گرڈ اور اندرون ملک عسکریت پسندی کے خلاف آپریشن کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ چھ ماہ کی خاموشی کے بعد ، اندرونی علاقوں میں دہشت گردی کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ، اور جموں کے علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کے پونچھ میں ایل او سی کے نذدیک 8روز سے جاری جھڑپ پیر کے روز بھی جاری رہی ہے ۔علاقے میں دو الگ الگ جھڑپوں میں 2افسران سمیت8فوجی اہلکار اس جھڑپ میں مارے گئے ہیں ۔دفاعی ذرائع نے بتایا علاقے پیر کے روز بھی فائرنگ جاری رہی ہے تاہم کسی جنگجوئوں کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول تاحال نہیں ہوئی ہے ۔ ادھر علاقے میں پیرا کمانڈوز کے خدمات حاصل کئے گئے ہیں جبکہ یہاں جنگلات کی ہیلی کپٹر دن بھیر نگرانی کر طرہے ہیں ۔