کولگام/فاروق راتھر/20اکتوبر/کولگام کا ایک شہری عبدالرشید راتھر ولد عبرالاحدراتھر ساکن سوپٹ ٹنگہ پورہ تحصیل دیوسر 36سال کے بعد گھر واپس لوٹا، 1985میں مزدوری کے خاطر شملہ ھماچل چلا گیا تھا، اس وقت اسکی عمر 24 سال کے آس پاس تھی ،اس دوران اس نے وہاں ایک ٹرک ڈرائیو کے ساتھ بطور کنڈیکٹر کام کرنا شروع کیا،ڈرائیوری سیکھنے کے بعد 1990میں وہ ممبئی چلا گیا اور وہاں ملاڑ 95 علاقے میں سمیترا عرف سبینہ نامی لڑکی کے ساتھ شادی کرکے بطور گھر داماد رہ کر اپنی زندگی شروع کی، اس دوران اسکی بیوی شادی کے 18سال بعد وفات پاگئ،اسکے بطن کوئی اولاد پیدا نہیں ھو ئی،اب 60 سال کی عمر میں پورے 36 سال کے بعد اپنے آبائی گاؤں واپس لوٹا گاؤں میں خوشی کی لہر دوڑنے کے ساتھ ساتھ گذشتہ دوروز سے اسکے گھر میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا، لیکن بد قسمتی سے والدین کے فوت ہونے کے باعث وہ انکا چہرہ دیکھ نہ سکا،