• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر مملکت سماجی انصاف نے کیا بانڈی پورہ کا دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-20
A A
0
مرکزی وزیر مملکت سماجی انصاف نے کیا بانڈی پورہ کا دورہ

مرکزی وزیر مملکت سماجی انصاف نے کیا بانڈی پورہ کا دورہ

FacebookTwitterWhatsapp

بانڈی پورہ:مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور امپاورمنٹ سشری پریتیما بھومک نے مرکزی حکومت کے جاری عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے حصے کے طور پر بانڈی پورہ ضلع کا دورہ کیا ۔ وزیر نے کئی سرگرمیوں میں حصہ لیا ، عوامی وفود سے ملاقات کی اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔ دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے 11.18 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ہائیر سکینڈری سکول سنبل کے تعلیمی کمپلیکس کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا ۔ انہوں نے بالترتیب 70 لاکھ اور 15.39 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیہی علاقوں میں کھیل کے میدانوں کی ترقی کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں 18.79 لاکھ روپے کی لاگت سے آبپاشی اور پانی کے تحفظ کی سہولیات کی ترقی کا بھی افتتاح کیا ۔ اس موقع پرچئیر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل عبدالغنی ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد ، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر بی اے ڈار ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر علی افسار خان ، ایس ایس پی محمد زاہد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر اور ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ بعد ازاں وزیر نے ڈاک بنگلہ سنبل میں اسٹالز کا معائینہ کیا جو مختلف محکموں نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ان کی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود اور روز گار کے حصول کیلئے پیش کردہ مختلف سکیموں کو ظاہر کرنے کے علاوہ زائرین سے بات چیت اور ان سکیموں سے فائدہ اٹھانے میں ان کی مدد کی ۔ مختلف سکولوں کے طلباء نے دیگر پرفارمنس کے علاوہ روبوٹنگ ماڈلز کا مظاہرہ کیا جہاں طلباء کی جانب سے کئی ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے ۔ کئی کھلاڑیوں نے مارشل آرٹ کی تکنیک اور دیگر دفاعی تکنیک بھی دکھائی جبکہ دیگر کھیلوں کے علاوہ کبڈی میچ بھی کھیلا گیا جس کا اہتمام جے کے سپورٹس کونسل نے کیا تھا ۔ بعد میں وزیر نے عوامی وفود اور افراد سے بات چیت کی ۔ وفد نے وزیر مملکت کے سامنے کئی مطالبات پیش کئے ۔ وزیر نے تمام وفود اور افراد کو غور سے سُنا اور یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور پر تمام مطالبات کو پورا کریں گی ۔ انہوں نے مستحق طلباء میں سکول کی کٹس بھی تقسیم کیں ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.