• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی،آج اور کل ہلکی بارشوں کا امکان

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-01
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں وکشمیر میں 31 اگست تک مختصر مرحلے کی بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

جموں وکشمیر میں 31 اگست تک مختصر مرحلے کی بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ پیش گوئی میں کہا کہ وادی کشمیر میں آگے24گھنٹوں کے دوران میدانی و بالائی علاقوں میں بارشوں اور ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران معمول سے ہٹ کر سردی میں بھی اضافہ ہوگا ۔محکمہ کے ڈائر ایکٹر سونم لوٹس نے بتایا 3اور4نومبر کو موسم خشک رہنے کے بعدپھر بارشیں ہوں گے۔اس دوران حالیہ برف باری اور بارشوں سے متاثر کسانوں کو ایل جی جموںو کشمیر منوج سنہا نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ تمام متاثرہ کسانوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پیر کی صبح سے وادی کشمیر میں آسمان ابر آلود رہا ہے جس دوران بعد دو پہر سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔جس کی وجہ سے لوگوں نے پھرایک بار گرم ملبوسات استعمال کرنا شروع کئے ہیں ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائر ایکٹر سونم لوٹس نے کشمیر نیوز سروس کو بتایاپیر کو وادی میں موسم ابر آلود رہا ہے جبکہ پیر اور منگل کی درمیانی رات کو یہاں وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں ۔انہوں نے بتایا یہ برف باری اور بارشیں گزشتہ دنوں کے بارشوں اور برف باری کی طرح نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا یہ ہلکی بارشیں ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا3اور4نومبر کو موسم خشک رہنے کے بعد5نومبر کو پھر بارشیں ہوں گے جو بھی ہلکی ہوں گے ۔انہوں نے کہا لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ خیال رہے حالیہ بارشوں اور برف باری نے میوہ صنعت کو شدید نققصان پہنچایا ۔اس دوران ایل جی جموںو کشمیرمنوج سنہا نے ملاقات کے دوران متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ حالیہ برف باری اور بارشوں سے تمام متاثرہ کسانوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔ یہ ضروری ہے کہ ترجیحی بنیاد پر رقم براہ راست ان کے کھاتوں میں منتقل کی جائے۔ضلع کے انچارج سیکرٹریز متعلقہ اضلاع کا جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زمین پر موجود افسران لوگوں کی خدمت کریں، مناسب وقت کے اندر خدشات کو دور کریں، اور مرکزی اور UT اسکیم کے تمام فوائد مکمل شفافیت کے ساتھ پہنچائے جائیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2026-07-26
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page