• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امسال ٹرانسفارمر کی خرابی کی شرح کو 15فیصد تک کم کرنا ہے:۔ پرنسپل سیکرٹری بجلی

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-01
Reading Time: 1min read
A A
0
امسال ٹرانسفارمر کی خرابی کی شرح کو 15فیصد تک کم کرنا ہے:۔ پرنسپل سیکرٹری بجلی

امسال ٹرانسفارمر کی خرابی کی شرح کو 15فیصد تک کم کرنا ہے:۔ پرنسپل سیکرٹری بجلی

FacebookTwitterWhatsapp

جموں: پاور ڈسکامس جے پی ڈی سی ایل او رکے پی ڈی سی ایل کا مقصد موجودہ برس میں ٹرانسفارمر کی خرابی کی شرح کو کم سے کم 15 فیصد تک کم کرنا ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری بجلی روہت کنسل نے یہ ہدف آج آئی آئی ٹی جموں میں منعقدہ میٹنگ میں طے کیا۔ پرنسپل سیکرٹری آج جموں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ جے پی ڈی سی ایل ،کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ، کے پی ڈی سی ایل اور آئی آئی ٹی جموں کے درمیان مفاہمت نامے کی دستخطی تقریب کی صدارت کر رہے تھے۔ مفاہمت نامے پر دونوں کاپوریشنوں کی جانب سے بالترتیب ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل گرمیت سنگھ اور ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل بشارت قیوم نے دستخط کئے ۔آئی آئی ٹی جموں کی نمائندگی ڈائریکٹر منوج ایس گور نے کی۔اِس موقعہ پر جے پی ڈی سی ایل کے چیئرمین جگ موہن شرما اور دیگر سینئرا فسران بھی موجود تھے۔مفاہمت نامے کے تحت آئی آئی ٹی جموں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کی خریداری ، تجزیہ اور دیکھ ریکھ کے لئے حل فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ اِنسٹی چیوٹ سمارٹ ٹیکنالوجیز او رڈیٹا کے تجزیوں کو شامل کرے گا تاکہ صارفین کو احتیاطی دیکھ ریکھ ، ڈیٹا پر مبنی نگرانی ، نقصان کا تجزیہ او رسمارٹ میٹرنگ ٹیکنالوجیز فراہم کی جاسکیں۔معاہدے کے تحت رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور اِی۔ گورننس کی سہولیت بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ دونوں ڈسٹربیوشن کمپنیوں کے اِنجینئران کی استعداد کار میں اِضافہ کرنے میں بھی سہولیت اورسمارٹ تکنیکی مداخلت بھی فراہم کرے گا۔یہ معاہدہ تحقیق اور مشاورتی منصوبے شروع کرنے اور آئی آئی ٹی طلباء کے لئے اِنٹرن شپ کے مواقع اور اِنجینئران کی تربیت کے لئے کورس ماڈیول تیار کرنے کے لئے فراہم کرتا ہے ۔اِنجینئرنگ اِنسٹی چیوٹ او رڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے نامزد ممبران مفاہمت نامے پر عمل درآمد کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپس بھی تشکیل دیں گے ۔ مفاہمت نامے کے تحت مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کے ماہرین اور آئی ٹی ٹولز بھی فراہم کئے جائیں گے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے اِس مفاہمت نامے کو اکیڈمیا ۔ گورنمنٹ اِنٹرفیس کی ایک بہترین مثال قرار دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جہاں ڈسکامس بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی شرح میں بڑے پیمانے پر کمی سے فائدہ اٹھائے گا ۔پرنسپل سیکرٹری بجلی روہت کنسل نے اُمید ظاہر کی کہ تکنیکی مہارت سے پاور کارپوریشنوں کو موزوں اور مؤثر آلات کی خریداری میں مدد ملے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نقصانات کو کم کرتے ہوئے صارفین کو بہتر اور معیاری بجلی فراہم کرنا ہے ۔ اُنہوں نے آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر منوج گور کی تعاون اور فعال نقطہ نظر کی بھی تعریف کی۔آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر منوج گور نے اِس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طویل اور باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات کا آغاز ہوگا ۔ فیکلٹی کے ممبران اور طلباء کی طرف سے ڈسکامس کے مسائل کو حل کرنے پر ایک پرزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔مفاہمت نامے پر دستخطی تقریب میں چیف اِنجینئر جے پی ڈی سی ایل ، چیف اِنجینئر پروجیکٹس جے پی ڈی سی ایل ، رجسٹرار آئی آئی ٹی جموں ، تکنیکی ماہرین اور آئی آئی ٹی فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔اِس سے قبل پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن روہت کنسل نے چیئرمین جے پی ڈی سی ایل جگموہن شرما، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں منوج سنگھ گوڑ اور ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل گرمیت سنگھ کی موجودگی میں آئی آئی ٹی جموں کیمپس میں 2×6.3ایم وی اے،33/11 کے وی سب سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا ۔سب سٹیشن کی ترقی کیمپس میں جاری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی سرگرمیوں کا حصہ ہے ۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ آئی آئی ٹی جموں نے نہ صرف اپنے کیمپس میں تقریباً 2 لاکھ مربع فٹ رقبہ تیار کیا ہے بلکہ وہ اپنی تمام تعلیمی سرگرمیاں بھی اپنے کیمپس سے ہی انجام دے رہا ہے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.