جموں:کمشنر سیکرٹری جل شکتی ایم راجو جو کہ اِنچارج اے پی ڈی پی اور سیکرٹری انچارج جموں ڈسٹرک بھی ہیں نے آج مڑھ بلاک کی مختلف پنچایتوں کا دورہ کیا اور بارڈر ائیریا ڈیولپمنٹ پروگرام اور دیگر سکیموں کے تحت چلائے جارہے ترقیاتی کا موں کا معائینہ کیا۔کمشنر سیکرٹری نے شماچک میں کمیونٹی ہال ، شماچک میں مسافر خانہ ، محلہ پر بھورام پنچایت کا نا چک میں لین اور ڈرین ، بی ٹو وِی تھری کے تحت جسوان میں پنچایت گھر میں اِضافی کمرہ ، ایس ڈی ایچ مڑھ میں اِضافی کمرہ اور متعلقہ کام ،گجنسو شمشان گھاٹ سے نئی بستی تک سڑک کی تعمیر کی رفتار کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر جموں ، چیئرمین بی ڈی س مارہ ، ڈی ڈی سی ممبر مارہ ، چیف اِنجینئر جل شکتی محکمہ اور دیگر ضلعی اَفسران بھی تھے۔اُنہوں نے پی آر آئی ممبران اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی او راُنہیں یقین دِلایا کہ ان سب کو جل جیون مشن کے تحت پائپ پانی کا کنکشن فراہم کیا جائے گا۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں سے کہا کہ وہ کیپکس ، بی اے ڈی پی ، بی ٹو وِی اور دیگر سکیموں کے تحت جاری تمام کاموں پر پیش رفت کی رفتار کو تیز کریں۔اُنہوں نے عوام کو یقین دِلایا کہ ان کے تمام مسائل کو جلد اَز جلد حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جا