ممبئی:سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے آج ملک کے فلمی برادری سے اپیل کی کہ وہ جموںوکشمیرکے ساتھ اَپنے رِشتوں کو مستحکم کریںاوراُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کو ہندوستان میں فلم شوٹنگ کا ایک بہترمقام بنانے کا عزم کیا۔سکرٹری سیاحت نے آج شام یہاں وزارتِ سیاحت اور اطلاعات و نشریات کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ قومی سطح کے فلم ٹوراِزم سمپوزیم میں شرکت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے بالی ووڈ اور ملک کے دیگر فلمی پلیٹ فارموں کے ساتھ دیرینہ اور پرانے تعلقات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔اُنہوں نے فلم اِنڈسٹری کو جموں و کشمیر کے ساتھ پیار بھرے تعلقات کی یاد دلائی جسے جموں وکشمیر کے لوگ بہت پیار سے یاد کرتے ہیں۔ اُنہوں نے فلمی دنیا کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ اِس دھاگے کو آگے بڑھائیں اور فلم شوٹنگ کے لئے اچھی تعداد میں جموں و کشمیر کا دورہ کریں۔سرمد حفیظ نے فلم برادری سے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے ساتھ شراکت داری کے لئے کہا اور اِس سلسلے میں حکومت نے حال ہی میں ایک جامع فلم پالیسی بنائی ہے جس کے ذریعے جموںوکشمیر میں فلم شوٹنگ اور پروڈکشن کو ادارہ جاتی اور ترغیب دی گئی ہے ۔اُنہوں نے فلم پالیسی کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن میںجموں وکشمیر میں فلمی پروجیکٹس پر کام کرنے کے لئے اہم علاقوں اور گنجائش کا خاکہ پیش کیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ پہلی بارجموںوکشمیر یوٹی میں شوٹنگ کی ترغیب دی گئی ہے اور اِس کے لئے ضروری اِنفراسٹرکچر دستیاب کیاجارہا ہے ۔اِس موقعہ پر بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے کشمیر کے بارے میں اَپنے تجربات شیئر کئے اور کہا کہ اُنہیں اِس جگہ سے خصوصی محبت ہے ۔ اُنہوں نے دوبارہ شوٹنگ کے لئے یوٹی کا رُخ کرنے میں اَپنے تعاون کا یقین دِلایا۔اِس سے پہلے دن میں سیکرٹری سیاحت نے یہاں مقیم کئی سیاحتی تجارتی اِداروں کے نمائندوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں۔ٹریول ایجنٹس فیڈریشن آف اِنڈیا کے ممبران کے ایک وفد نے جموں وکشمیر ٹوراِزم کی طرف سے پیش کی جانے والی متعدد مصنوعات بشمول ایم آئی سی اِی اور کارپوریٹ ٹوراِزم میں گہری دِلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ متعدد دیگر وفود نے بھی سرمد حفیظ سے ملاقات کی او رمختلف شعبوں جیسے مہم جوئی سیاحت ، سرمائی کھیلوں ، بہار فیسٹولوں وغیرہ کے اِمکانات کے بارے میں دریافت کیا۔