• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وادی میں مزید 55اضافی پیراملٹری کمپنیوں کی تعیناتی

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-10
Reading Time: 1min read
A A
0
پچھلے 5 سالوں میں مسلح پولیس فورس کے ذریعہ 2 لاکھ نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا: مرکز

پچھلے 5 سالوں میں مسلح پولیس فورس کے ذریعہ 2 لاکھ نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا: مرکز

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:ماہ اکتوبر سے جاری شہری ہلاکتوںکے 14واقعات کے بعدمرکزی وزارت داخلہ نے کشمیروادی میں مزید سی آر پی ایف اوربی ایس ایف کی 55 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔کشمیر میں جنگجوئوں کے ذریعہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کے درمیان، سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف)اوربی ایس ایف کے5ہزار500اضافی اہلکاروں کو وادی میں جنگجوئوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے، ہائبرڈ جنگجوئوں اور اقلیتی بستیوں پر نظر رکھنے اور سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لئیبھیجا گیا ہے۔تازہ دم کمپنیوں کو مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر ہلاکتوں کے بعد زمین پر موجود فورسز کی ’’سیکورٹی اور مرئیت کو بڑھانے‘ کی حکمت عملی کے تحت وادی میں منتقل کیا گیا تھا۔جے کے این ایس کے مطابق میڈیا رپورٹ میں ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاہے کہ سی اے پی ایف کی مزید کمپنیوں کی تعیناتی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے گزشتہ ماہ مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے 4 روزہ دورے کے دوران سیکورٹی جائزہ میٹنگوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مزید 30 کمپنیاں اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 25 کمپنیاں وادی میں تعینات کی جائیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سی آر پی ایف کی 30 کمپنیوں میں سے 25 پہلے ہی کشمیر پہنچ چکی ہیں جبکہ 5مزید راستے میں ہیں اور جلد ہی وادی میں تعینات کی جائیں گی۔رپورٹ میںبتایاگیاہے کہ مرکزی فورسز کی کمپنیاں وادی کشمیر میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے تناظر میں اور جنگجوئوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے لئے تعینات کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ ہائبرڈ جنگجوئوںپر کڑی نظر رکھیں گے۔ذرائع نے کہا کہ کچھ کمپنیوں کا استعمال اقلیتوں کی رہائش گاہوں پر سیکورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کیا جائے گا۔خیال رہے ایک سی اے پی ایف کمپنی میں تقریباً 100 اہلکار ہیں جس کا مطلب ہے کہ وادی کشمیر میں ملی ٹنسی کے خلاف کارروائیوں اور وادی میں حالات کو اچھی طرح سے قابو میں رکھنے کے دیگر مقاصد کے لیے تقریباً 5500 اضافی پیرا ملٹری اہلکار ہوں گے۔سرکاری ذرائعنے یقین ظاہر کیا کہ وادی کشمیر میں نیم فوجی دستوں کی55 اضافی کمپنیوں کی تعیناتی سے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر میں مرکزی وزیر داخلہ کی طرف سے سیکورٹی جائزہ اجلاسوں کے دوران کشمیر میں اضافی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی ضرورت محسوس کی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے تعیناتیوں کے لئے اپنی منظوری دے دی تھی۔سی آر پی ایف جموں و کشمیر میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے فرائض کے لئے وسیع پیمانے پر تعینات ہے جس میں تقریباً 60 بٹالین ہیں، اور ہر ایک بٹالین میں تقریباً 1000 اہلکار شامل ہیں، جوگرمائی دارالحکومت سری نگر اور وادی کے دیگر حصوں میں باقاعدہ تعیناتی کے طور پرتعینات ہیں۔بارڈر سیکورٹی فورس یعنی بی ایس ایف ہندوستاناورپاکستان بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کرتا ہے اور اس کے کچھ یونٹ قصبوں میں بھی امن و امان کے فرائض کے لئے تعینات ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کشمیر میں یکم اکتوبر سے شہریوں کو نشانہ بنانے والی فائرنگ میں کم از کم 14 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں سے5 بہار کے مزدور تھے، جب کہ2 اساتذہ سمیت 3 کا تعلق کشمیر کی اقلیتی برادریوں سے تھا۔حکام نے بتایا کہ اس سال مرکزی زیر انتظام علاقے میں سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران کل 112جنگجوئوں کو ہلاک اور 135 کو گرفتار کیا ہے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.