جموں:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج توی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ اور جموں وکشمیر میں بھارت نیٹ سکیم کی عمل آوری سے متعلق پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں دیہی ترقی ، مکانات و شہری ترقی ، منصوبہ بندی ، نگرانی و ترقی ، جل شکتی ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن او رمتعلقہ سیکٹورل سربراہاں نے شرکت کی۔اِنتظامی سیکرٹری یو اینڈ ڈی ڈی نے توی ریور فرنٹ پروجیکٹ کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ توی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے تحت بھگوتی نگر پُل سے بکرم چوک پُل تک 2.7 کلومیٹر کا پہلا حصہ جس میں مرکزی جزیرہ اور دونوں پر دریا کے کنارے شامل ہیں۔ دریائے توی کے اطراف کو تیار کیا جائے گا جبکہ بکرم چوک پل سے آگے 4.3 کلومیٹر کے حصے کو بعد میں مرحلہ دوم کے تحت لیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ اِس پروجیکٹ میں جموں شہر کو ایک بڑی تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے ۔اُنہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اِس پروجیکٹ کی تکمیل کو تیز کریں تاکہ اپریل 2022ء تک دریائے توی میں مصنوعی تالاب بنایاجاسکے۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ مرحلہ اوّل کے منصوبے کے لئے ڈی پی آر لاگت 194کرو ڑ روپے ہے کو حتمی شکل دی گئی ہے اور کچھ دِنوں کے اندر ٹینڈر جاری ہونے کی توقع ہے۔مزید بتایا گیا کہ منصوبے کی تکمیل میں ایک سے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ سے کہا کہ وہ گجر نگر پُل تک دریائے توی میں ایک مصنوعی تالاب بنانے کے لئے بیرا ج گھاٹوں کی اونچائی کو بڑھانے کے امکان کو تلاش کرے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بھگوتی نگر پُل اور گجر نگر پُل کے درمیان پانی کو روکنا دیگر کاموں جیسے تعمیرات کی تکمیل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ سے کہا کہ’’ بنائیں او راستعمال کریں‘ ‘ ماڈل پر عمل کریں جس کے تحت وہ مستقبل میں دریائے توی فرنٹ پر سہولیات بنانرے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی سے تعمیر شدہ سہولیات کو عوامی اِستعمال کے لئے کھول دیا جائے پورے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے اِنتظار کے بغیر ۔اُنہوں نے کہا ،’’ محکمہ کو عوامی اِستعمال کے لئے بنائے جانے والی سہولیات کو کھولنا چاہیئے اور ایسا کرنے سے پہلے پورے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا اِنتظار نہیں کرنا چاہیئے۔‘‘چیف سیکرٹری نے پروجیکٹ کے تحت مختلف سرگرمیوں کی تکمیل کے لئے ٹائم لائنز طے کرتے ہوئے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ دسمبر 2021 ء تک ٹھیکے کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل کریں اور دریائے فرنٹ پر منصوبہ بند تجارتی اور تفریحی اثاثوں سمیت سیاحتی مقامات کی تعمیر 1۔1.5 سال تک مکمل کریں۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ اراضی کے استعمال میں تبدیلی اور دیگر ضوابط جیسے ڈیولپمنٹ کنٹرول ریگولیشن ایکٹ کے تحت جلد منظور ی حاصل کریں تاکہ ریور فرنٹ کے آس پاس دوبار حاصل کئے گئے علاقے میں تفریحی اور تجارتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ ہو۔جموں وکشمیر میں دیہی علاقوں میں بھارت براڈ بینڈ سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ 408 گرام پنچایتوں اور 14 بلاک ہیڈ کوارٹروں کو آپٹیکل فائبر کیبل کے ذریعے انٹرنیٹ کنکشن فراہم کیا گیا ہے جبکہ 658 گرام پنچایتوں کو اِنٹرنیٹ کنکٹوٹی کے لئے VSATفعال کیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں 3195 اِضافی گرام پنچایتوں کو اِنٹرنیٹ کنکوٹی فراہم کی جائے گی۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دیہی ترقی محکمہ پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نیٹ سے چلنے والی گرام پنچایتیں صحیح طریقے سے کام کریں تاکہ ان کا استعمال یوتھ کلبوں ، آنگن واڑی مراکز،بیداری/آئی ای سی مہمات اور سرکاری سکیموں اور پروگراموں کو فروغ دینے کے لئے او ردیگر اہم سرکاری تنصیبات کو جوڑنے کے لئے مرکز کے طور پر کیا جاسکے۔ڈاکٹرارون کمار مہتا نے پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ 1081 گرام پنچایتوں میں پہلے سے قائم انٹرنیٹ سہولیات کی فعالیت اور افادیت کی تصدیق ویڈیو کانفرنس یا گوگل میٹ کے ذریعے افسران کے ساتھ بات چیت کریں۔چیف سیکرٹری نے محکمہ اِنفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کو ہدایت دی کہ وہ ڈیجیٹل طور پر منسلک تمام گرام پنچایتوں میں ’ آپ کی زمین آپ کی نگرانی‘ اقدام کے تحت ریونیو ریکارڈ کی عوامی جانچ کا اہتمام کرے۔