سری نگر:جموں وکشمیرپولیس کے صوبائی سربراہ برائے کشمیر زون وجئے کمار نے جمعہ کے روز کہاکہ رواں سال یعنی2021میں ابتک 133سرگرم جنگجوئوں کوآپریشنوںکے دوران ہلاک کیاگیا،جن میں مختلف تنظیموں سے وابستہ کئی اعلیٰ کمانڈربھی شامل ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کشمیرکوملی ٹنسی ،تشدد اورہلاکتوں سے پاک کرنے کی کارروائیوں میں سیکورٹی فورسزکی جانب سے تیزی لائی جائے گی ۔جے کے این ایس کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے بتایاکہ گزشتہ برس کی طرح ہی امسال بھی پولیس اوردیگرسیکورٹی ایجنسیوںکو جنگجومخالف کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ اس سال اس سال کئی اعلیٰ کمانڈروں سمیت 133 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔انسپکٹر جنر ل پولیس کشمیرزون کاسری نگرمیں کہناتھاکہ رواں سال یعنی2021میں ابتک 133سرگرم جنگجوئوں کوآپریشنوںکے دوران ہلاک کیاگیا،جن میں مختلف تنظیموں سے وابستہ کئی اعلیٰ کمانڈربھی شامل ہیں ۔آئی جی پی کشمیر نے کہاکہ جنگجومخالف کارروائیوںمیں تیزی لائی گئی ہے تاکہ کشمیرکوملی ٹنسی ،تشدد اورہلاکتوں کاسلسلہ ختم ہوجائے ۔انہوںنے کہاکہ جنگجومخالف کارروائیوں میں کامیابیاں سیکورٹی فورسز کے مابین باہمی تال میل اوراطلاعات کی بروقت فراہمی کانتیجہ ہے ۔