سرینگر:دن میں دھوپ نکالنے کے باعث وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ شب ایک مرتبہ پھر سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ارو شبانہ درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر شبانہ سردیوں میں اضافہ کے باعث اہلیان وادی کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ رات کے دوران گرم آلات کا استعمال بھی شروع ہو گیا ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 20نومبر تک موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میںدن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث شبانہ سردیوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ دن میں ہلکی دھوپ کے باعث جہاں دن کا درجہ حرارت کچھ تک بہتر ریکارڈ کیا جاتا ہے تاہم رات کے دوران شدید سردی کی لہر کے باعث لوگوںکو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سوموار کو بھی سرینگر میں موسم کی سرد رات ریکارڈ کی گئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،۔ اسی طرح سے پہلگام میں گزشتہ رات منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ۔کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس بیچ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ وادی کشمیر میں 21نومبر سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ہو سکتی ہے ۔