• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

این سی خصوصی پوزیشن کی واپسی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی: عمر

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-22
Reading Time: 1min read
A A
0
پہل گام جیسے حملوں کو مستقبل میں روکنے کیلئے پُرعزم: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

پہل گام جیسے حملوں کو مستقبل میں روکنے کیلئے پُرعزم: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

FacebookTwitterWhatsapp

سر ینگر:جموں وکشمیر سے متعلق 5اگست 2019کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کو صرف نیشنل کانفرنس نے ہی نہیں بلکہ تینوں خطوں کے عوام نے مسترد کیا ہے ۔ تینوں خطوں کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ کے تحت چھینی گئی خصوصی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں اور یہی ایک اقدام جموں وکشمیر اور نئی دلی کے درمیان اعتماد بحال کرسکتا ہے اور یہاں کے حالات میں سدھار لا سکتا ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ضلع سرینگر کے 8حلقہ انتخابات کے انچارج کانسچونیز، 11بلاک صدور ، یوتھ اور خواتین ونگ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ شرکاء نے ضلع سرینگر اور اپنے اپنے حلقہ انتخابات میں جاری پارٹی سرگرمیوں، تنظیمی امورات، لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور دیگر معاملات کی اجلاس کو جانکاری دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا، ان کے مسائل و مشکلات کو اُجاگر کرنا اور ان کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کاکرنا ہماری جماعت کا بنیادی اصول رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کیساتھ رابطہ ہی پارٹی کی مضبوطی کا ضامن ہوتا ہے۔ہمیں ہر حال میں تنظیم کے قوائد و ضوابط کے تابع رہ کر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہئے، اس کام میں نوجوانوں کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں ہمیشہ امتحان کیلئے تیار رہنا چاہئے۔جس طرح سے ہماری جماعت کے اسلاف نے سخت ترین چیلنجوں کا سامنا کیا اور سرخرو ہوکر اُبھرے ، ویسے ہی ہمیں بھی ثابت قدم اور پُرعزم رہنے کی ضرورت ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے مؤقف میں ذرا برابر بھی تبدیلی نہیں آئی ہے اور جموں وکشمیر کیلئے اٹانومی کا حصول آج بھی اس جماعت کا بنیادی منشور ہے اور ہماری جماعت دفعہ370اور 35اے کی بحالی کیلئے قانونی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دفعات کی منسوخی سے تینوں خطوں کے لوگ ناراض ہیں۔ جب یہ دفعات منسوخ کی گئیں اُس وقت جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کو جیل خانے میں تبدیل کردیا گیا اور لوگوں کو اپنے گھروں میں محصور کیا گیا، نیشنل کانفرنس کے لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کو بھی قید کیا گیا۔ مرکزی حکومت کے اس یکطرفہ اور غیر جمہوری فیصلے نے جموںوکشمیر کے عوام کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور مایوسی کے بھنور میں ڈال دیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ 9اگست 2019کے فیصلوں کی واپسی سے ہی جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے لوگوں کا اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے اور یہاں کے حالات میں سدھار آنے کی اُمید ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے دیگر امورات پر بات کرنے کے علاوہ یہ جانکاری دی کہ عوامی مطالبات کے عین مطابق پارٹی کے اولین دفتر مجاہد منزل کی تعمیر نو کا کام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجاہد منزل جموں وکشمیر کی سیاسی دانشگاہ رہی ہے اور اس دفتر کو تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ مجاہد منزل نے ہی جموں وکشمیر کے عوام میں سیاسی بیداری لائی اور اس دفتر نے شہداء کشمیر کے مشن کی آبیاری کی اور اسی دفتر کے طفیل یہاں جمہوریت کے سورج کا طلوع ہوااجلاس میں سینئر لیڈران علی محمد ساگر، مبارک گل محمد سعید آخون، عرفان احمد شاہ، پیر آفاق احمد، صبیہ قادری، سلمان علی ساگر، احسان پردیسی، جگدیش سنگھ آزاد، سارا حیات شاہ، عفرا جان، غلام نبی وانی تیل بلی، غلام نبی بٹ اور ضلع سرینگر کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page