سر ینگر:وادی کشمیر میں موسم خشک رہنے کے ساتھ ہی مطلع ابرالود رہنے کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری سے اہل وادی نے سخت سردی سے کافی حد تک نجات پائی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے اس دوران محکمہ موسمیات نے کشمیروادی میں 4دسمبر تک موسم خشک رنے کی پیش گوئی کی ہے ۔تاہم صبح و شام سردی کا زور برقرار ،متعدد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کا حال بے حال۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ موسمیات نے اس بات کا پہلے ہی امکان ظاہر کیا تھا کہ24اور25نومبر کو وادی میں ہلکی مغربی ہوائیں داخل ہوں گی۔بدھ اور جمعرات کو اگرچہ کسی بھی علاقے میںبرف باری اور بارشیں نہیں ہوئیں، البتہ مطلع ابرالودہ رہنے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 4دسمبر تک وادی میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ وادی میں 4دسمبر تک موسم خشک رہے گا تاہم 28اور29نومبر کو معمولی بارش ہونے کا امکان ہیں۔انہوں نے کہا کہ خشک موسم کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ آسکتی ہے۔ سرینگر میں جہاں گذشتہ روز کم سے کم درجہ حررات منفی 2.3ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم اس کے مقابلے میں 23اور24نومبر کی درمیانی رات اس میں بہتری آئی۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں فی الوقت کسی بھاری برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔بتادیں کہ سری نگر میں دو روز قبل رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب اک کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا وادی میں جمعرات کو بھی موسم خشک مگر ابر آلود رہا۔سردی سے بچنے کے لئے لوگ گرم لباس زیب تن کرنے کے علاوہ دفاتر، دکانوں اور کام کی دوسری جگہوں پر گرمی کرنے کے لئے الیکٹرانک آلات جیسے ہیٹروں کا استعمال کر رہے ہیں۔اس دورانصبح و شام سردی کا زور برقرار ،متعدد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کا حال بے حال ہے جبکہ محکمہ بجلی کا کہنا ہے کہ لوگ بجلی کا منصفانہ استعمال نہیں کرتے ہیں ۔