سرینگر:آئی جی کشمیر کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران ابتک 144ملی ٹینٹ تصادم آرائیوں کے دوران مارے گئے۔ انہوںنے کہاکہ اس دوران تین عام شہری کراس فائرنگ میں جاں بحق ہوئے ہیں جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ یو پی آئی کے مطابق آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ابتک 144عسکریت پسند جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال 207جنگجو جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے تھے جبکہ اس دوران صرف ایک عام شہری کراس فائرنگ میں مارا گیا۔آئی جی کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ تصادم آرائیوں کے دوران عام شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جونہی تصادم شروع ہوتا ہے تو سب سے پہلے آس پاس رہائش پذیر عام شہریوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا جاتا ہے جس کے بعد رہائشی مکانوں میں محصور جنگجوئوں کو خود سپردگی کرنے کا بھی بھر پور موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس پیشہ وارانہ طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر جموںوکشمیر پورواں سال کے دوران ابتک144ملی ٹینٹ جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے۔