• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, جولائی ۱۲, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امسال بجلی صارفین کو 10سے 12فیصد اضافی بجلی فراہم کی گئی: روہت کنسل

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-01
Reading Time: 1min read
A A
0
امسال بجلی صارفین کو 10سے 12فیصد اضافی بجلی فراہم کی گئی: روہت کنسل

امسال بجلی صارفین کو 10سے 12فیصد اضافی بجلی فراہم کی گئی: روہت کنسل

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری اور جموں و کشمیر حکومت کے سرکاری ترجمان روہت کنسل نے کہا ہے کہ محکمہ موسم سرما خاص طور پر 40 دن کے سخت ‘چلئی کلاں کے لئے پوری طرح تیار ہے تاہم انہوں نے کہا کہ کشمیر کو گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال 10 سے 12 فیصد زیادہ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کنسل نے کہا کہ موسم سرما سیکرٹریٹ کے ایک حصے کے طور پر میں وادی کے دورے پر ہوں تاکہ ہر ضلع میں بجلی کی صورتحال کے حوالے سے کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سوموار کے روز میں نے پلوامہ ضلع کا دورہ کیا اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ انتظامیہ موسم سرما کے دوران صارفین کو معقول طریقے سے بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہے۔انکا کہ تھا کہ دورے کے دوران مجھے مقامی لوگوں، افسران اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے بتایا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ہر صارف کو امسال اوسطاً 3 سے 4 گھنٹے اضافی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کے این ایس کو مزید بتایا کہ جہاں تک وادی کا تعلق ہے، صارفین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10-12 فیصد زیادہ بجلی فراہمی جارہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ محکمہ کو گزشتہ سال جن رکاوٹوں کا سامنا تھا ان میں بیشتر روکاوٹوں کو دور کر دیا گیا ہے لیکن ایک بات کا بھی مجھے اعتراف کرنا چاہیے کہ پچھلے سال وادی کے ہر صارف نے ہماری بہت عزت کی اور موسم سرما میں بجلی کا درست استعمال کرنے میں بہت تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال شدید برف باری ہوئی تاہم اس سال محکمہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے تیار ہے۔سرکاری ترجمان روہت کنسل نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بجلی کا درست ور مناسب طریقے سیاستعمال کریں تاکہ محکمہ سخت سردی کے موسم میں بھی صارفین کی بہتر خدمت کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگ بجلی کا درست استعمال کریں گے تو ہمارے پاس بجلی کی فراہمی زیادہ ہو گی اور ہم کٹوتی کی مدت کو کم کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام عہدیداروں پر واضح کر دیا ہے کہ وہ کٹوتی کے شیڈول کو عام کریں اور صارفین کو طے شدہ کٹوتی شیڈول کے مطابق سختی سے بجلی فراہم کریں تاہم انہوں نے معزرت کے ساتھ کہا کہ بدقسمتی سے ہم کٹوتی شیڈول کو مکمل طور پر ختم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اس لیے ہمیں کچھ کٹوتیاں کرنی پڑتی ہے لیکن محکمہ کے افسران کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کٹوتی شیڈول پر عمل کریں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پی ڈی ڈی میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں ملازمین کے احتجاج کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کمشنر موصوف نے کے این ایس کو بتایا کہ وہ محکمہ کے فرنٹ سپاہی ہیں اور گزشتہ سال انہوں نے برف باری کے دوران بجلی کی سپلائی ہر ممکن ممکن یقینی بناء اور محکمہ انہیں ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گا۔سرکاری ترجمان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بجلی پر چلنے والے سخت آلات کے استعمال سے گریز کریں اور ان آلات پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بروقت بجلی کے بل ادا کرنے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوام محکمہ کو ان تمام معاملات میں اپنا تعاون فراہم کریں گے تو محکمہ بجلی کی فراہمی کو بہتر کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.