• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, دسمبر ۲۷, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دفعہ 370کی منسوخی سے جموں کشمیر 30برس پیچھے چلا گیا: آزاد

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-02
A A
0
جموں کشمیر میں سرکاری ملازمتیں اہم صنعت: غلام نبی آزاد

جموں کشمیر میں سرکاری ملازمتیں اہم صنعت: غلام نبی آزاد

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ دفعہ370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر تیس برس پیچھے چلا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف بہانے کرکے جموں وکشمیر کو خراب اور بہت ہی غریب کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری بن جانے سے پہلے صوبہ جموں میں 13 ہزار صنعتی کارخانے تھے جن میں سے قریب ساڑھے سات ہزار یونین ٹریٹری بن جانے کے بعد بند ہوگئے ہیں جو ابھی بھی ہند ہی ہیں۔موصوف سینئر لیڈر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز راجوری میں پارٹی ورکروں کو خطاب کرنے کے دوران کیا۔ وہ صوبہ جموں کے سرحدی علاقوں کے چار روزہ دورے پر ہیں۔انہوں نے کہا: ‘یونین ٹریٹری بن جانے سے پہلے جموں صوبے میں قریب13 ہزار صنعتی کارخانے تھے جن میں سے ساڑھے سات ہزار کارخانے یونین ٹریٹری بن جانے کے بعد ہی بند ہوگئے جو ابھی بھی بند ہی ہیں اور کشمیر میں تمام کارخانے بند پڑے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘پانچ اگست 2019 سے یعنی گذشتہ لگ بھگ ڈھائی برسوں سے جموں وکشمیر تیس برس پیچھے چلا گیا ہے ’۔مسٹرآزاد نے کہا کہ مختلف بہانے بنا کر جموں وکشمیر کو خراب اور غریب کر دیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘مجھ سے کوئی بات چھپی نہیں ہے میں نے لداخ سے پونچھ تک لوگوں کے حالات دیکھے ’۔ان کا کہنا تھا: ‘امید ہے کہ پانچ چھ ماہ کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے لیکن ہمیں اس دفعہ کوئی چوک نہیں کرنی ہے جس طرح ہم نے پچھلی دفعہ کی’۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں وکشمیر پر بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کی ہے لہذا اب لوگ کسی بھی جماعت کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ مذہب کے نام پر نہیں بلکہ ترقی کے نام پر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔قابل ذکر ہے کہ غلام نبی آزاد اپنے اس چار روزہ دورے کے دوران 2 اور 3 دسمبر کو ضلع راجوری میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ 4 دسمبر کو وہ ضلع رام بن میں ایک عوامی سے خطاب کرنے والے ہیں۔یو این آئی

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کچھ لوگ جموں کشمیر کے پُر امن حالات سے خوش نہیں : دلباغ سنگھ

کچھ لوگ جموں کشمیر کے پُر امن حالات سے خوش نہیں : دلباغ سنگھ

2022-12-23
پڑوسی ملک کا جموں کشمیر میں درپردہ جنگ جاری:راجناتھ سنگھ

پڑوسی ملک کا جموں کشمیر میں درپردہ جنگ جاری:راجناتھ سنگھ

2022-12-23
ڈی آئی پی آر نے نیشنل رولر سکیٹنگ گولد میڈلسٹ کو مبارک باد دی

ڈی آئی پی آر نے نیشنل رولر سکیٹنگ گولد میڈلسٹ کو مبارک باد دی

2022-12-23
تمام دیہاتوں میںمناسب حفظان صحت کو یقینی بنایا جائے:چیف سکریٹری

تمام دیہاتوں میںمناسب حفظان صحت کو یقینی بنایا جائے:چیف سکریٹری

2022-12-22
جموں کشمیر کی بے روزگاری کی شرح میں کافی کمی: رامیشور تیلی

جموں کشمیر کی بے روزگاری کی شرح میں کافی کمی: رامیشور تیلی

2022-12-21
دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

2022-12-21
مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

2022-12-21
گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

2022-12-19
قومی سلامتی کے خطرہ کےپیش نظر 104یوٹیوب چینلوں کو بند کیا گیا:انو راگ ٹھاکر

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی : انوراگ ٹھاکر

2022-12-19
ضلع انتظامیہ بڈگام نے انشاء بشیر کو استقبالیہ دیا

ضلع انتظامیہ بڈگام نے انشاء بشیر کو استقبالیہ دیا

2022-12-17
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.