• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سرینگر لداخ شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-08
A A
0
سرینگر لداخ شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال

سرینگر لداخ شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:وادی کشمیر میں حالیہ برف باری اور بارشوں کے بعد مطلع صاف رہنے کے بعدپھر ایک بار دن اور رات کی سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔اس دوران اتوار کے روز ہوئی بارشوں اور برف باری کی وجہ سے ہوئے سرینگر لداخ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کیا گیا ہے جبکہ مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے سے درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا گیا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین جگہ رہی جہاں مسلسل دوسری شب بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ وادی میں اگلے دس دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 8 اور 9 دسمبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے تاہم بعد ازاں موسم پھر خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں یکم دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا وادی میں منگل کے روز بھی موسم صبح سے ہی خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو اپنے صحنوں، پارکوں اور دکان تھڑوں پر لطف اندز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔لوگوں کا الزام ہے کہ خشک موسم کے بیچ بجلی آنکھ مچولی اور پانی کی قلت نے جینا دو بھر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ خشک موسم کے بیچ لوگوں کو ان بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے تو سردیوں کے بادشاہ ’چلہ کلان‘ کے دوران بھاری برف باری ہوگی تو اس وقت حال کیا ہوگا۔ادھر گزشتہ اتوار کو پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے لداخ سرینگر شاہراہ اور مغل روڑ بند ہوا تھا جہاں اتوار کو لداخ سرینگر شاہراہ کو آمد رفت کے لئے بحال کیا گیا ہے جبکہ مغل روڑ پر منگل کے روز برف ہٹانے کا کام جاری تھا ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2026-07-26
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page