بانڈی پورہ:شمالی ضلع بانڈی پورہ کے مین ٹائون یعنی ضلع ہیڈکوارٹر میں اُسوقت افراتفری مچ گئی ،جب یہاں گلشن چوک کے نزدیک مشبہ جنگجوئوںکی اندھادُھندفائرنگ میں پولیس کے2اہلکارشدیدزخمی ہونے کے بعدجاں بحق ہوگئے ۔پولیس حکام نے جنگجوئوںکی کارروائی کوبزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملوثین کوکسی صورت میں بخشانہیں جائیگا۔پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمارنے اس حملے میں جاں بحق ہوئے جوانوںکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسزکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں ہونگی ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ بانڈی پورہ ضلع کے گلشن چوک میں جمعہ کو سہ پہرکے وقت جنگجوئوںنے پولیس پارٹی پر حملہ کیا، جس میں2پولیس اہلکار جانیں گنوابیٹھے ۔ذرائع نے بتایا کہ گلشن چوک بانڈی پورہ میں جنگجوئوںکی جانب سے ایک پولیس پارٹی پرکی گئی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2اہلکارشدیدزخمی ہوگئے ۔دونوںزخمی اہلکاروںکو قریبی ضلع اسپتال لے جایا گیا تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس کے ترجمان نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان نے مقتول پولیس اہلکاروں کی شناخت سلیکشن گریڈکانسٹیبل محمد سلطان اورکانسٹیبل فیاض احمد کے بطور کی۔کشمیرپولیس زون نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پرایک ٹویٹ میں جانکاری دی کہ ’’دہشت گردوں نے بانڈی پورہ کے علاقے گلشن چوک پر ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ دشت گردی کے اس واقعے میں، سلیکشن گریڈکانسٹیبل محمد سلطان اور کانسٹیبل فیاض احمد نامی 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور بعدازاںشہادت حاصل کی‘‘۔ٹویٹ میں بتایاگیاکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ مزید تفصیلات آگے آئیں گی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا۔پولیس حکام نے جنگجوئوںکی کارروائی کوبزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملوثین کوکسی صورت میں بخشانہیں جائیگا۔پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمارنے اس حملے میں جاں بحق ہوئے جوانوںکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسزکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں ہونگی ۔