• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, مئی ۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں کشمیر میں حقیقی امن قائم کریں گے:سنہا

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-11
Reading Time: 1min read
A A
0
قومی سائنس کے دن پر سائنسدانوں کو لیفٹیننٹ گورنر کی مبارکباد

قومی سائنس کے دن پر سائنسدانوں کو لیفٹیننٹ گورنر کی مبارکباد

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج کہا کہ حکومت وادی کشمیر میں مول بھاؤ کاامن نہیں بلکہ دیرپا اور حقیقی امن قائم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پاکستان کے کچھ باقی ماندہ ایجنٹوں کو بھی جلد ہی قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا مسٹر سنہا نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’وادی کشمیر میں عمومی طور پر امن کا ماحول ہے۔ پتھراؤ رک گیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کو لے کر لوگوں میں مثبت جذبات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پڑوسی ملک کی ایما پر نشانہ بناکر قتل کے بعض واقعات ہوئے ہیں اور اس میں ملوث عناصر سے نمٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کشمیر میں دہشت گردانہ تشدد کے واقعات پرمقامی رہنما مول بھاو کرکے اورکچھ سودے بازی کرکے امن قائم کرتے رہے ہیں لیکن اب حکومت نے پالیسی بدل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مول بھاو کاامن نہیں چاہتے بلکہ ایک پائیدار اور حقیقی امن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے کے زیرانتظام علاقہ میں سیکورٹی کی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے واقعہ کوانجام دینے والوں کے ساتھ اب انہیں پناہ، حمایت اورمددینے والے ایجنٹوں پرشکنجا کسا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اشارے پر نشانہ بناکر قتل کی واردات کو انجام دینے والے 39 میں سے 38 کو غیر فعال کیاجاچکا ہے۔ ایک باقی ہے، اسے بھی سیکورٹی فورسز جلد ہی ناکارہ کر دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل وادی کشمیر کے زیادہ تر سیاست دان ‘سافٹ سیپیرٹزم’ کی حمایت کررہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت نوازوں کا ایک بڑا طبقہ خاموش رہتا تھا۔ انہوں نے ملک کے چیف ڈیفنس چیف جنرل بپن راوت کی حادثاتی موت پر سری نگر کے لال چوک پر لوگوں کا جمعرات کی شام موم بتی جلا کر اظہارتعزیت کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب حالات بدل گئے ہیں اور ہندوستان نواز لوگ آواز اٹھا رہے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

2026-05-06
ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

2026-05-06
وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

2026-05-06
مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

2026-05-06
حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

2026-05-06
بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

2026-05-06
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-05-03
پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

2026-05-03
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

2026-05-03
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page