• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اگست 2019کا فیصلے غیر آئینی: عمر عبداللہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-17
Reading Time: 1min read
A A
0
مایوس، لیکن جدوجہد جاری رہے گی: آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمر عبداللہ

مایوس، لیکن جدوجہد جاری رہے گی: آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمر عبداللہ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ، عمر عبداللہ نے کہاکہ5اگست کے فیصلے غیر آئینی ہے اس لئے مرکزی دفاع370کا دفاع نہیں کر سکیں گے ،انہوں نے بتایااسی کوف کی وجہ سے مرکز‘ سپریم کورٹ میں دفعہ 370 پر سماعت کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جمعرات کو الزام لگایا کہ مرکز’’5 اگست کا فیصلہ غیر آئینی ہونے کے خوف کی وجہ سے‘‘ سپریم کورٹ میں دفعہ 370پر سماعت کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔عمر عبد اللہ نے ان باتوں کا اظہار شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پارٹی کنونشن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا، ’’مرکز دفعہ 370پر سماعت نہیں چاہتا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ 5 اگست 2019کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی تھا‘‘۔عمر نے مزید کہا کہ مرکز کے لئے دفعہ 370 کی منسوخی کا دفاع کرنا ناممکن ہے۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا،’’اگر ان کے (حکومت ہند کے) معاملے میں کچھ وزن ہوتا تو یہ بہت پہلے ختم ہو چکا ہوتا‘‘۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ بی جے پی جموں و کشمیر اسمبلی میں اکثریت بنانا چاہے گی اور پھر وہاں دفعہ 370کی تنسیخ کو قانونی قرار دینے کے لیے ایک قرارداد پاس کرے گی۔عمر نے مزید کہا، ’’اگرچہ ان کے لیے کشمیر میں کامیابی حاصل کرنا مشکل ہے، لیکن مجھے جموں کے بارے میں یقین نہیں ہے، اسی لیے بی جے پی جموں و کشمیر میں پراکسی پارٹیوں کے ساتھ انتخابات کی تیاری کر رہی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا،’’ جموں و کشمیر کی شناخت صرف زمین کے متعلق یا دفعہ 370کے متعلق نہیں تھی بلکہ ہمارے پاس اپنا جھنڈا اور آئین تھا‘‘۔عمر نے کہا، ’’اب لداخ اور کرگل کے لوگ اپنی شناخت کی حفاظت کر رہے ہیں کیونکہ وہ اسے کھونا نہیں چاہتے۔ اسی طرح، اگر وہ اپنی شناخت کی حفاظت کر سکتے ہیں تو ہم بھی اپنی شناخت کی حفاظت کریں گے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حد بندی کمیشن کو حلقہ بندیوں کی دوبارہ ترتیب بغیر کسی سیاسی اثر رسوخ کے کرے یا کسی بھی پارٹی یا ان کے چاہنے والوں کے لئے مختص نہ کرے گی تو ہی حد بندی کے فیصلوں کو تسلیم کیا جائے گاجہاں تک جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے پارٹی کنونشنوں کا تعلق ہے، عمر نے کہا کہ یہ اجلاس ’’نیشنل کانفرنس کو مضبوط کرنے اور جموں و کشمیر کی آبادی کو ہمارے مشن کے بارے میں اپنے کارکنوں کے ذریعے آگاہ کرنا تھیں اور اس کا مقصد نہ تو انتخابی تیاری ہے اور نہ ہی کسی مینڈیٹ کا فیصلہ کرنا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.