• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۸, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پرنسپل سیکرٹری اُمور نوجوان و کھیل کود نےYSS کپ 2021کا کیا اعلان

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-17
Reading Time: 1min read
A A
0
پرنسپل سیکرٹری اُمور نوجوان و کھیل کود نےYSS کپ 2021کا کیا اعلان

پرنسپل سیکرٹری اُمور نوجوان و کھیل کود نےYSS کپ 2021کا کیا اعلان

FacebookTwitterWhatsapp

جموں: پرنسپل سیکرٹری اَمور ِ نوجوان و کھیل کود ( وائی ایس ایس ) آلوک کمار نے آج یہاں کھیل گائون نگروٹہ میں ایک رنگا رنگ او رپُر وقار تقریب میں شرکت کر کے وائی ایس ایس کپ 2021ء کے اِفتتاح کا اعلان کیا۔جموںوکشمیر یوٹی کے تمام 20اَضلاع سے 9,076 پنچایت اور بلاک ٹیموں کو کرکٹ ، کبڈی ، کھوکھو اور والی بال نامی کھیلوں کے اِس تاریخی بلکہ اَپنی نوعیت کے پہلے کھیلوں کے لئے رجسٹرکیا گیا ہے جس سے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار ایتھلیٹس اعلیٰ اعزازات حاصل کرنے کے لئے مقابلہ کریں گے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر اَمور نوجوان و کھیل کود غضنفر علی ، جوائنٹ ڈائریکٹر امور نوجوان و کھیل کود کشمیر بشیر احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر جتندر مشرا اور دیگر اَفسران موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اِس میگا ایونٹ میں پنچایتی ٹیموں کی بڑے پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لئے منتظمین کو سخت ہدایات دیں۔اُنہوں نے کہا کہ کھلاڑی اَمن ، خوشحالی اور ہم آہنگی کے پیامبر ہیں او راِس طرح کے بڑے کھیل مقابلے میں نوجوان اَپنی کھیل صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقعہ ملتا ہے،منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رہنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں کو فروغ دینے اور گائوں کی سطح پر بھی بنیادی ڈھانچہ کو بڑھا کر کھیلوں کی ثقافت کو بڑھانے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوان او راُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اعلیٰ اعزازات کے لئے کوشاں دیکھنا ہمیشہ ہی خوشی کی بات ہے، تاہم وادی میں اِس طرح کے مقابلوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو سردی اور خراب موسمی حالات کو برداشت کرتے ہوئے کارکردگی دکھاتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کی تقریبات نوجوانوں کے لئے مستقبل کی کوششوں کے لئے تیار رہنے اور قوم کے معمار بننے کے لئے ایک لانچنگ پیڈ کا کام کرتی ہے۔ڈائریکٹر امور نوجوان و کھیل کود نے تمام 20ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اَفسران کو سراہتے ہوئے جنہوں نے ورچیول موڈ پر اِفتتاح تقریب کا مشاہدہ کیا اور ساتھ ہی اَپنے اَپنے مقامات پر تقریب کا آغاز کیا اور اُنہوں نے کہا کہ یہ سب کام شاندار طریقے سے کرنے پر تعریف کے مستحق ہیں۔آخیر میں جوائنٹ ڈائریکٹر امور نوجوان و کھیل کود نے محکمہ کی سرگرمیوں اور حصولیابیوں کی مختصر رِپورٹ پیش کی اور شکریہ کی تحریک پیش کی۔اِس سے قبل پرنسپل سیکرٹری اور دیگر معززین نے رسمی چراغ روشن کیا ، جس کے بعد مارچ پاسٹ اور کھلاڑیوں کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔تقریب کا اختتام مہمان خصوصی کی طرف سے غبارے چھوڑ کر ، سکے کے ٹاس اور چند گیندیں کھیل کر وائی ایس ایس کپ کے اِفتتاح کے اعلان کے ساتھ ہوا۔دریں اثناء ، اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے آر ایس پورہ ، اکھنور اور گاندھی نگر روزنوں کے ٹریکنگ دستوں کو بالترتیب ریاسی ، سنہ او رسرنسر کے لئے بھی جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.