جموں //بھارتیہ جنتا پارٹی نے نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس جماعت نے ہمیشہ ناانصافی کا ساتھ دیا ہے۔پاٹی ترجمان ابھیجیت جسروٹیا نے ایک بیان میں کہا کہ این سی ہمیشہ انصاف سے انکار کرے گی کیونکہ وہ بے حسی اور ناانصافی پر پختہ یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر این سی کی تاریخ پر نظر دوڑائیں گے تو پہلی آئین ساز اسمبلی سے ہی جموں کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ابھیجیت جسروٹیا نے کہا کہ اب جب ایک آئینی ادارہ جس میں تمام لوگوں کے نمائندوں کے ساتھ 70 سال کی بے حسی کو انصاف دیا گیا تو نیشنل کانفرنس کو پریشان ہوگئی جس نے جموں کے معصوم لوگوں کو بے وقوف بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔جسروٹیہ کے مطابق این سی کا حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل یہ ثابت کرتا ہے کہ این سی نہ تو آئین کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی آئینی طور پر وضع کردہ حد بندی کمیشن کا۔