• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شہری ہلاکت کے بعد پائین شہر میں فورسز کی چوکسی میں اضافہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-24
A A
0
شہری ہلاکت کے بعد پائین شہر میں فورسز کی چوکسی میں اضافہ

شہری ہلاکت کے بعد پائین شہر میں فورسز کی چوکسی میں اضافہ

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگرـ:سری نگر کے مرجان پورہ عید گاہ علاقے میں بدھ کی شام کو جنگجووں کی فائرنگ میں عام شہر ی کی ہلاکت کے بعد شہر خاص میں سیکورٹی کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شہر خاص کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جہاں پر مشکوک گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عید گاہ میں شہری ہلاکت کے بعد پورے شہر کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ شہر خاص کے حساس علاقوں میں رات کا گشت بڑھانے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق شہری ہلاکت میں ملوث جنگجووں کو تلاش کرنے کی خاطر پائین شہر میں ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کارلایا جارہا ہے تاکہ ملوثین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر شہر خاص میں سیکورٹی فورسز کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جبکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سخت اقدامات اْٹھانے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار جس نے جمعرات کے روز شہر خاص کے حساس علاقوں کا دورہ کیا، نے بتایا کہ خانیار سے لے کر صورہ تک جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں کے نزدیک ناکے لگائے گئے ہیں جہاں پر راہگیروں کے ساتھ ساتھ مسافروں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔اْن کے مطابق دن بھر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہر خاص کے بعض علاقوں میں گشت لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔بتادیں کہ منگل کی شام کو صورہ میں سیکورٹی فورسز کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کے بعد بدھوار نماز مغرب کے بعد مرجان پورہ عید گاہ میں ایک عام شہری پر فائرنگ کا واقع پیش کیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عید گاہ سری نگر میں عام شہری اور بجبہاڑہ میں پولیس آفیسر کی ہلاکت کے بعد جمعرات کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔اس میٹنگ کے دوران وادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور شہری ہلاکتوں پر روک لگانے کے حوالے سے کئی اہم فیصلے لئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پولیس چیف دلباغ سنگھ ، سی آئی ڈی سربراہ آر آر سیوین کے علاوہ سراغ رساں اداروں کے اعلیٰ آفیسران نے بھی شریک ہو رہے ہیں۔(یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page