• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وائرس کی نئی لہر اُمیکرون عالمی سطح پر باعث تشویش: وزیر اعظم مودی

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-24
Reading Time: 1min read
A A
0
پی ایم مودی آج پوری-ہاؤڑا وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

پی ایم مودی آج پوری-ہاؤڑا وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ اس وقت عالمی سطح پر اومیکرون ایک تشویش کا باعث بن گیا ہے اور ہمارا ملک بھی اس سے محفوظ نہیں ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ بغیر خوف کے ہم اس کامقابلہ کریں جس طرح کووڈ کی پہلی اور دوسری لہر میں کیا تھا۔ مودی نے کہا کہ اِس بحران نے ہمیں نئے سبق سکھائے ہیں اور موجودہ ڈھانچے منتشر ہوکر رہ گئے ہیں جو کووڈ کے بعد کے دور میں ایک نئے عالمی نظام کے ابھرنے کے راہ ہموار کریںگے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کو کووڈ19- کے بعد اِس نئے عالمی نظام میں ایک عالمی لیڈر کی حیثیت سے ابھرنا چاہئے۔ وزیراعظم مودی نئی دلّی میں آزادی کا امرت مہوتسو سے متعلق دوسری قومی کمیٹی کی میٹنگ میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ایسے وقت میں آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے جب دنیا کووڈ کے بحران سے دوچار ہے اور ہمارا ملک بھی اِس سے محفوظ نہیں ہے۔ مودی نے کہا کہ اِس بحران نے ہمیں نئے سبق سکھائے ہیں اور موجودہ ڈھانچے منتشر ہوکر رہ گئے ہیں جو کووڈ کے بعد کے دور میں ایک نئے عالمی نظام کے ابھرنے کے راہ ہموار کریںگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اکیسویں صدی ایشیا کی صدی ہوگی اور یہ ضروری ہے کہ اس صدی میں ایشیا میں بھارت کے وقار پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ 2047 پر توجہ مرکوز کی جائے جب ملک آزادی کے سو سال منائے گا۔ مودی نے کہا کہ اْس وقت موجودہ نسل باگ ڈور سنبھالے گی اور ملک کی قسمت اْن کے ہاتھوں میں ہوگی۔ وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو نوجوانوں میں فرض کے احساس کا جذبہ پیدا کرے گا۔لوک سبھا کے اسپیکر، گورنرس، مرکزی وزرائ، وزرائے اعلیٰ، سیاسی لیڈران، حکام، روحانی لیڈروں، فنکاروں اور فلم شخصیتوں سمیت نیشنل کمیٹی کے مختلف ممبروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ کمیٹی کے ممبروں نے آزادی کا امرت مہوتسو کے اہتمام کیلئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔نیشنل قومی کمیٹی کی پہلی میٹنگ کا اہتمام 12 مارچ کو وزیراعظم کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو کے آغاز سے قبل اس سال 8 مارچ کو کیا گیا تھا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2026-07-26
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page