نگران نیوز
سری نگر، 9 جنوری:………موسم میں بہتری کے ساتھ ہی اتوار کے روز سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
ائر پورٹ اتھارٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اتوار اعلیٰ الصبح ہوائی اڈے پر پہلی پرواز اُتری ہے۔
اُن کے مطابق اتوار دوپہر ایک بجکر 20 منٹ تک 19 پروازوں نے سری نگر ائر پورٹ پر لینڈنگ کی جبکہ 11 نے اُڑان بھر لی ۔
بتادیں کہ 4 جنوری سے اب تک ہوائی اڈے پر 134 پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں جبکہ ہفتے کے روز بھاری برف باری اور کم روشنی کے سبب 43 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق پچھلے دو روز سے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری اور میدانی علاقوں میں درمیانہ درجے کی برف باری ہوئی جس کے سبب وادی کشمیر کا زمینی اور ہوائی سفر متاثر ہوا ۔تاہم اتوار کے روز موسم میں بہتری کے ساتھ ہی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن بحال ہوا۔