سری نگر9جنوری: وادی کشمیر میں حالیہ برف باری کے نتیجے میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق دو روز کے دوران قریب200 ٹرانسفارمروں کے ساتھ ساتھ 11کلو واٹ فیڈرز کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔اس دوران نظام کو ٹھیک کرنے لئے محکمہ کا تمام عملہ جگہ جگہ پر متحرک نظر آ رہے ہیںجبکہ 90فیصد سے زیادہ نظام کو ٹھیک کر کے سپلائی کو بحال کیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق دستیاب اعداد شمار کے مطابق وادی بھر میں کل 1031 11kv فیڈرز میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے جبکہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں، تمام 171 11kv فیڈرز کو نقصان پہنچا ہے اس کے بعد بڈگام ہے جہاں سے 103 بند ہیں۔سنیچر کی شام جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام تک 11 kv کے 909 فیڈرز کی مرمت کی گئی ہے جبکہ کشمیر بھر میں صرف 122 میں خرابی ہے۔سرینگر میں، صبح تک 266 میں سے 49 فیڈرز خراب ہوئے جبکہ شام تک صرف 10 خرابی کی زد میں تھے، دستاویز میں کہا گیا کہ بڈگام میں کل 103 خراب فیڈرز میں سے، شام تک 84 کی مرمت کی گئی جبکہ صرف 19 فالٹ کی زد میں تھے۔دستاویز کے مطابق 11kv کے 7 فیڈرز آج صبح تک خراب ہو چکے تھے جبکہ شام تک صرف ایک میں فالٹ تھا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ بانڈی پورہ میں 46 میں سے 27 فیڈرز کو نقصان پہنچا جبکہ شام کے وقت صرف دو میں خرابی تھی۔انہوںنے مزید انکشاف کیا صبح 98 میں سے 46 فیڈرز فالٹ کی زد میں تھے اور شام تک صرف 3 فیڈرز فالٹ کی زد میں تھے۔شوپیاں میں، 35میں سے 30 فیڈرز میں صبح کے وقت خرابی تھی۔ اننت ناگ میں 119 میں سے 84 فیڈر خراب ہو گئے تھے اور شام تک سبھی کی مرمت کر دی گئی تھی۔جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں بھی سرکاری دستاویزات کے ساتھ 11kv فیڈرز میں 100 فیصد نقصان ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صبح کے وقت تمام 55 فیڈر خرابی کی زد میں تھے اور شام تک صرف 13 خرابی کی زد میں تھے۔بارہمولہ ضلع میں 39 فیڈر خرابی کی زد میں ہیں جن میں سے تمام 171 فیڈرز کو نقصان پہنچا ہے۔اس میں کہا گیا کہ کپوارہ میں شام تک 75 میں سے صرف 30 فیڈر ہی خراب تھے۔مزید برآں چیف انجینئر، کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل)، اعجاز احمد ڈار نے بتایا کہ تازہ برف باری کی وجہ سے وادی بھر میں مختلف مقامات پر 150 ٹرانسفارمرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ شام تک 55 ٹرانسفارمرز تبدیل کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد خراب ٹرانسفارمرز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس وقت مسلسل برف باری کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور مرمت کا کام کم سے کم وقت پر کیا جائے، افراد اور مشینری کو پہلے سے ہی متحرک رکھا اگیا ہے۔ خیال رہے سنیچر کی شام وادی کے بیشتر علاقوں میں ہوئی شدید باری کے باعث تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے یا کچھ علاقوں میں بحالی کے بعد شرح اور زیادہ ہو سکتا ہے ۔