سری نگر ، 03 جولائی (نگران ڈیسک): ڈپٹی کمشنر سری نگر ، محمد اعجاز اسعد نے ہفتہ کے روز کہا کہ ویکسینیشن سے ممکنہ تیسری کوویڈ لہر کی روک تھام میں مدد ملے گی۔نمائدہ کے مطابق ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسعد نے کہا کہ چونکہ ماہرین تیسری کوویڈ لہر کی پیش گوئی کر رہے ہیں ، اس وجہ سے ویکسی نیشن کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن ممکنہ تیسری کوویڈ لہر کی روک تھام کا واحد راستہ ہے. انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ ٹیکہ کاری کے علاوہ معیاری عملیاتی طریقہ کار (ایس او پیز) پر بھی سختی کیساتھ عمل کریں.ڈی سی نے مزید کہا کہ مستقبل میں لاک ڈاؤن میں مزید آسانی کے بعد جب آستھان اور عوامی پارکس دوبارہ کھولے جائیں گے تو ٹیکے لگائے جانے والے افراد کو ممکنہ ترجیح مل جائے گی۔