• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, مئی ۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایرانی سیبوں پر پابندی لگائی جائے: ایسو سی ایشن

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-12
Reading Time: 1min read
A A
0
ایرانی سیبوں پر پابندی لگائی جائے: ایسو سی ایشن

ایرانی سیبوں پر پابندی لگائی جائے: ایسو سی ایشن

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:کشمیری سیب کے بڑھتے ہوئے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کئی فروٹ ایسوسی ایشن کے عہداران نے مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ وہ ہندوستانی بازار میں ایرانی سیب کی درآمد پر پابندی عائد کرے۔کے این ایس کے مطابق کشمیر ویلی فروٹ گروورز ڈیلر ایسوسی ایشن اور نیو کشمیر فروٹ ایسوسی ایشن کے صدور نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت میں ایرانی سیب کی سپلائی نے مارکیٹ میں کشمیری سیب کے ریٹ کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث میواہ صنعت سے وابستہ افراد شدید مالی بحران سے دوچار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف بازاروں میں ایرانی سیبوں کی دستیابی کی وجہ سے متعدد فروٹ منڈیوں میں کشمیری سیبوں کی مانگ تشویشناک حد تک کم ہوئی ہے اور اس عمل سے نہ صرف گروروس کو نقصان ہورہا ہے بلکہ جموں کشمیر کی اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مقامی اور بیرون ریاست کی مختلف منڈیوں میں گزشتہ چند دنوں میں سیب کے نرخ 1200 روپے فی ڈبہ سے کم ہو کر 600 روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ سیب کے ایک ڈبے کی پیداواری لاگت 600 روپے ہے، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ چارجز فی ڈبہ 300 روپے ہیں اور جی ایس ٹی 12 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد ہو گیا ہے تو پھر ایک کاشتکار یا گروور اپنی پیداوار کو اتنے کم نرخوں پر کیسے بیچ سکتا ہے تاہم ایسوی ایشن کے صدور نے بتایا کہ اگرچہ متعدد بار مرکزی سرکار کو اس سنگین معاملے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی تاہم مرکزی سرکار نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور باغ مالکان اور فروٹ گرورس شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔فروٹ ایسوسی ایشن کے صدر بشیر احمد نے مزید بتایا کہ ہم نے مرکزی وزیر زراعت سے ملاقات کی لیکن انہوں نے سپلائی روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی تاہم پھر ہم نے وزیراعظم اور ایل جی کے دفتر کو تحریری طور آگاہی کی لیکن ابھی تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم میک ان انڈیا کا نعرہ لگاتے ہیں تو پھر ہم باہر سے سامان کیوں درآمد کر رہے ہیں جب کہ ہماری اپنی پیداوار ہے ہمیں امید ہے کہپی ایم اپنے نعرے کو برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ باغبانی کی صنعت جموں و کشمیر کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور حکومت کو اس شعبے کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میواہ صنعت نہ صرف لاکھوں لوگوں کو روز گار فراہم کررہی ہے بلکہ جموں کشمیر کی معاشی حالت بہتر بنانے میں ایک قلیدی رول ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واحد شعبہ ہے جو ان مشکل ترین حالت میں زندہ رہا ہے اور تقریباً 70 سے 80 فیصد آبادی اس صنعت سے وابستہ ہے اور اس سے اپنی روزی روٹی کما رہی ہے اور اگر اس صنعت کو نقصان ہوا تو پھر سارا سسٹم اسکی زد میں آئے گا۔ایسوی ایشن کے صدر نیکہا کہ ان تک یہ معلومات پہنچی ہے کہ کچھ لوگ ایرانی سیب کو ممبئی اور چنئی کی بندرگاہوں پر ذخیرہ کرتے ہیں جنہیں بعد میں وہ کشمیری سیبوں کے مقابلے ہندوستانی منڈیوں میں کم قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران میں ایک کلو سیب کی قیمت 20 روپے ہے لہٰذا یہ لوگ سیب درآمد کرتے ہیں اور پھر انہیں یہاں کے کولڈ اسٹورز میں ذخیرہ کرتے ہیں اور یہاں اس پر ٹیکس لگنا چاہیے مگر ایسا نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے ہم وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہیں کہا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور مارکیٹ میں ایرانی سیب کی درآمد پر پابندی لگائیں۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

2026-05-06
ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

2026-05-06
وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

2026-05-06
مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

2026-05-06
حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

2026-05-06
بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

2026-05-06
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-05-03
پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

2026-05-03
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

2026-05-03
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page