• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشتواڑ میں المناک سڑک حادثہ 6 افراد از جان

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-03
Reading Time: 1min read
A A
0
کشتواڑ میں المناک سڑک حادثہ 6 افراد از جان

کشتواڑ میں المناک سڑک حادثہ 6 افراد از جان

FacebookTwitterWhatsapp
سری نگر، 3 فروری : جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کیشون علاقے میں جمعرات کی شام کو ہوئے ایک المناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس کے ایک آفیسر نے یو این آئی اردوکو بتایا کہ کشتواڑ کے کیشون علاقے میں جمعرات کی شام کو ایکو گاڑی زیر نمبر (JK17-5089) ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس وجہ سے اس میں سوار چھ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور 26آر آر سے وابستہ اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔ مہلوکین کی شناخت لطیف احمد راتھر ولد عبدالصمد، رحمن بٹ ولد احمد بٹ ، عرفان احمد ولد غلام حیدر شیخ ، غلام حسن ولد محمد بٹ، عطا محمد ولد احمد بٹ اور زبیر احمد ولد عطا ساکنان نرگرینا کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر16/22کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ دریں اثنا حادثے پر سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے رنج وغم کا اظہا رکرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(یو این آئی)
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سماج کو بہتری کی طرف لائیں

سماج کو بہتری کی طرف لائیں

2026-08-01
سماج کو بہتری کی طرف لائیں

بچوں پر ٹیکنالوجی کے اثرات

2026-07-26
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

مصنوعی ذہانت کا بدلتی دنیا میں رول

2026-07-24
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

نیکی کی ترغیب: انسان کی ذمہ داری

2026-07-01
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

2026-06-26
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

سماج کی تباہی کا ذریعہ نہ بنیں

2026-06-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

اُور یہ ماحولیات۔۔۔!

2026-06-23
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

2026-06-18
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ذمہ داریوں سے بھاگنا علاج نہیں!

2026-06-18
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

سڑکوں پر احتیاط سے چلئے!

2026-06-16
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page