• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, اپریل ۱۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر: برف وباراں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-09
Reading Time: 1min read
A A
0
شہرۂ آفاق گل مرگ میں سرمائی سیاحت کے پیش نظرتمام تر تیاریوں کا عمل عروج پر

شہرۂ آفاق گل مرگ میں سرمائی سیاحت کے پیش نظرتمام تر تیاریوں کا عمل عروج پر

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،9 فروری (یو این آئی) وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 12 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ درج ہوئی ہے اور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4.9 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز صبح سے ہی موسم خشک رہا اور آفتاب بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے میں کئی بار کامیاب ہوا۔وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہے جس کا دور اقتدار بیس فروری کو ختم ہوگا اگرچہ اس چلہ کے دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے دوران ہونے والی برف زمین پر زیادہ دیر تک جمع نہیں رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری ہی واقع ہوتی ہے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پونچھ میںایل او سی پر دھماکہ میں فوجی زخمی

پونچھ میںایل او سی پر دھماکہ میں فوجی زخمی

2026-04-19
اگلے ایک ہفتے تک خشک موسم کی پیشگوئی 

اگلے ایک ہفتے تک خشک موسم کی پیشگوئی 

2026-04-19
جماعت اسلامی /فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک، 58 سے زائد سکول حکومتی تحویل میں لئے گئے

جماعت اسلامی /فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک، 58 سے زائد سکول حکومتی تحویل میں لئے گئے

2026-04-19
آٹھویںمردم شماری2027۔ابتک 5.72 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کی ڈیجیٹل خود شماری

مردم شماری، جموں کشمیر میں 15 جون سے گھر شماری کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا

2026-04-19
حج 2026 : عازمین کا پہلا قافلہ سفرمحمود پر روانہ

حج 2026 : عازمین کا پہلا قافلہ سفرمحمود پر روانہ

2026-04-19
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

2026-04-19
نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

2026-04-19
ٹرانسپورٹروں کا سوموار کو کشمیر بھر میں چکہ جام کا اعلان

ٹرانسپورٹروں کا سوموار کو کشمیر بھر میں چکہ جام کا اعلان

2026-04-18
امسال کالجز میں داخلہ، (سی یو ای ٹی )سسٹم منسوخ

امسال کالجز میں داخلہ، (سی یو ای ٹی )سسٹم منسوخ

2026-04-18
نجی سکولوں کو سخت وارننگ، صرف این سی ای آر ٹی کتابیں پڑھائیں

نجی سکولوں کو سخت وارننگ، صرف این سی ای آر ٹی کتابیں پڑھائیں

2026-04-18
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page