• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جنوبی کشمیر:برنگی دریا میں ایک بڑا گڑھا رونما ہوکر دریا نے آبگیرہ کی شکل اختیار کی ،پانی زیر زمین غائب

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-12
A A
0
برنگی دریا کا پانی موڑنے کے باوجود بھی دوسری جگہ پانی زیر زمین ہورہا ہے غائب

برنگی دریا کا پانی موڑنے کے باوجود بھی دوسری جگہ پانی زیر زمین ہورہا ہے غائب

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 12فروری:جنوبی ضلع اننت ناگ کے واں دیولگام علاقے میں برنگی دریا میں ایک بڑا گڑھا رونما ہوا جس وجہ سے پانی زیر زمین غائب ہو رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے بتایا کہ یہ ایک جغرافیائی عمل ہے اور ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر پانی کو اب دوسرے راستے سے منتقل کیا جائے گا۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام کوکر ناگ سے تقریباً پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقہ واں دیولگام کے مقام پر برنگی دریا میں آبگیرہ کی شکل میں ایک بڑا گڑھا رونما ہوا ہے جس وجہ سے پانی زیر زمین غائب ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہفتے کے روز لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہا ں پہنچی اور بچشم دریا کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اننت ناگ پیوش سنگلا ماہرین کے ہمراہ برنگی دریا پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لے کر آفیسران کو ہدایت دی کہ یہاں پر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی جائے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ یہ ایک جغرافیائی عمل ہے اور ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ اس گڑھے کو بھرا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر فی الحال پانی کو دوسرے راستے سے منتقل کیا جائے گا۔اْن کے مطابق ایس ڈی ایم نے پہلے ہی علاقے میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے تاکہ لوگ یہاں پر نہ آسکیں۔انہوں نے بتایا کہ جولوگ اس مقام پر آنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں وہ ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے حادثہ رونما ہونے کا احتمال ہے۔ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ 27 برس قبل بھی برنگی دریا میں ایک بڑا گڑھا رونما ہوکر پانی زیر زمین غائب ہو گیا تھا جس کے بعد ماہرین نے انتھک کوشش کے بعد پایا کہ یہ پانی دوسری جگہ پر پھوٹ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ برنگی دریا میں گڑھا رونما ہونے کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.