• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شمالی کمان کے جی اُو سی لیفٹیننٹ جنرل اُوپندر دویدی کا سہ روزہ دورۂ کشمیر

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-16
Reading Time: 1min read
A A
0
شمالی کمان کے جی اُو سی لیفٹیننٹ جنرل اُوپندر دویدی کا سہ روزہ دورۂ کشمیر

شمالی کمان کے جی اُو سی لیفٹیننٹ جنرل اُوپندر دویدی کا سہ روزہ دورۂ کشمیر

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر//فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی کا تین روزہ دورہ کشمیربدھ کومکمل ہوا۔ یکم فروری 2022 کو ادھم پور میں واقع شمالی آرمی کمانڈ کی باوقار کمان سنبھالنے کے بعد لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی کا چنار کور کا یہ پہلا دورہ کشمیرتھا۔جے کے این ایس کے مطابق آرمی کمانڈر کے تین روزہ دورے کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے، پی آر ائو ڈیفنس نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی14 فروری 2022 کو چنار کور ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ یہاں آمد کے بعداُنھیں چنارکورکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے، نے موجودہ سیکورٹی صورتحال اورمخالفین کے عزائم کامقابلہ کرنے کیلئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے چنار کور کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کی اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ انسداددراندازی کے گرڈ کی تعریف کی۔ پی آر ائو ڈیفنس کے مطابق لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے ہندوستان اور پاکستان دونوں کے ڈی جی ایم اوئوز کے درمیان سیز فائر مفاہمت کی پاسداری کے لئے تشکیل کے ذریعہ استعمال کئے گئے سخت کنٹرول کی بھی تعریف کی، جو 25 فروری 2022 کو ایک سال مکمل کرے گا۔فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے جنگجومخالف کارروائیوںکے دوران بہترین پیشہ ورانہ صاحیتوں کامظاہرہ کرنے اورجانی نقصان سے بچنے کیلئے فوجی افسروں اورجوانوںکی تعریف کی ،جس کے نتیجے میں جنگجوگروپوںمیں نوجوانوںکی بھرتیوں میں مجموعی طور پر کمی آئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے سی آر پی ایف کے 40 بہادروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے3 سال قبل اس دن قافلے پر حملے کے دوران عظیم قربانی دی تھی۔ پی آر ائو ڈیفنس کے مطابق فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے مختلف سول کارکنوں اور سول سوسائٹی کے اراکین سے بات چیت کی۔ انہوں نے کشمیر میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے تمام ایجنسیوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے تیز رفتار اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے سیکورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے تمام عناصر کے درمیان ہم آہنگی کی تعریف کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2026-07-26
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page