• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۱۰, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی ایف سی آئی کے کے نمائندوں کیساتھ بات چیت

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-16
Reading Time: 1min read
A A
0
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی ایف سی آئی کے کے نمائندوں کیساتھ بات چیت

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی ایف سی آئی کے کے نمائندوں کیساتھ بات چیت

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بدھوار کو فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر ( ایف سی آئی کے ) کے نمائندوں سے بات چیت کی جنہوں نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری سے ملاقات کی ۔ یہ بات چیت سود مند ثابت ہوئی کیونکہ صنعتی شعبے سے متعلق متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت ( آئی اینڈ سی ) رنجن پرکاش ٹھاکر ، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی کشمیر محمود احمد شاہ اور محکمہ آئی اینڈ سی کے دیگر افسران نے بھی ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت میں حصہ لیا ۔ ایف سی آئی کے کے نمائندوں نے چیف سیکرٹری کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مقامی خریداری کی پالیسی کا مطالبہ کیا کہ مقامی ایم ایس ایم ای یونٹس سے سرکاری خریداری کی جائے تا کہ وہ مارکیٹ میں برقرار رہ سکیں ۔ انہوں نے سرکاری محکموں کے اندر زیر التوا ادائیگیوں کی منظوری کا بھی مطالبہ کیا اور ساتھ ہی ان تمام ممکنہ یونٹ ہولڈروں کو زمین کی الاٹمنٹ کا بھی مطالبہ کیا جنہوں نے پہلے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ تفویض کردہ پیرا میٹرز پر اس کیلئے درخواست دی تھی ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے صنعتی یونٹ ہولڈروں کیلئے ٹینڈروں میں کچھ شقوں میں آسانی کے علاوہ بیٹ مینو فیکچررز اور پنسل بنانے والوں پر ایس آر او 103 کا اطلاق نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ صنعتی شعبے کی بحالی موجودہ انتظامیہ کا بنیادی مقصد ہے اور اس سمت میں یہاں کاروبار کرنے میں آسانی کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرکاری محکموں میں ٹیکنالوجی اور ڈیجٹل ذرایع کے استعمال کو بہتر بنا رہی ہے اور حالیہ مہینوں میں 200 سے زائد سروسز کو آن لائین کیا گیا ہے جس میں یہاں خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے ایف سی آئی کے کے نمائندوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر غور کرتے ہوئے آئی اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ یونٹ ہولڈرز کو سرکاری ٹینڈرز کیلئے مسابقتی بنانے کیلئے ایک مناسب تجویز تیار کرے ۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ وہ صنعتی کلسٹرز کی اجازت دینے کا عمل مکمل کریں ۔ صنعتی شعبے کی پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوں کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے محکمہ آئی اینڈ سی کو ہدایت دی کہ وہ یہاں صنعتی شعبے کے مطالعاتی عمل کو شروع کرے اور اس پر جامع رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ اس شعبے کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا بھی مطالعہ کرے ۔ ادائیگیوں میں تاخیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ای ٹینڈرنگ ، بی ای ایم ایس اور پے سیس کے آغاز سے سرکاری محکموں میں ادائیگیوں میں تاخیر کافی حد تک کم ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے اس موقع پر نمائندوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ جموں و کشمیر حکومت کے مختلف ڈیجٹل پلیٹ فارمز کا استعمال کریں جو حال ہی میں عوام کے ساتھ ساتھ کاروبار یا دیگر برادریوں کیلئے بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے شروع کئے گئے ہیں ۔ ایف سی آئی کے کے نمائندوں کی طرف سے اٹھائے گئے دیگر مسائل پر غور و خوض کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا اور حل کیا جائے گا ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.