• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ناانصافی کیخلاف جدوجہد نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول: ڈاکٹر فاروق

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-17
Reading Time: 1min read
A A
0
یوکرین کی تباہی کیلئے نیٹو براہ راست ذمہ دار: ڈاکٹر فاروق

یوکرین کی تباہی کیلئے نیٹو براہ راست ذمہ دار: ڈاکٹر فاروق

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر17فروری //نیشنل کانفرنس کی بنیاد ناانصافی کیخلاف جدوجہد سے ہی پڑی ہے اور یہ جماعت آج بھی جموں وکشمیرکے عوام کیساتھ ہورہی ناانصافیوں کیخلاف برسرجہد ہے اور ہماری جماعت کسی بھی صورت میں اپنے اصولوں سے انحراف کرنے والی نہیں۔ نیشنل کانفرنس کو جہاں جموں و کشمیر کی واحد اور حقیقی عوامی نمائندہ جماعت ہونے کا طرہ امتیاز حاصل رہاہے وہیں اس جماعت نے بھی ہمیشہ لوگوںکو ہی طاقت کا سرچشمہ سمجھا ہے اور یہ جماعت آج بھی اسی اصول پر قائم و دائم ہے۔ ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج جموں میں کٹرا، سانبہ، نگروٹہ اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود، معزز شہریوں، بی ڈی سی ممبران،پارٹی لیڈران اور عہدیداران کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی کے صدرِ صوبہ جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا اور صدرِ صوبہ یوتھ ونگ اعجاز جان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ وفود نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے مسائل و مشکلات کے علاوہ حدبندی کمیشن کی مجوزہ رپورٹ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے موقعے پر لوگوں کے مسائل متعلقہ حکام کیساتھ اُٹھا کر ان کا سدباب کرانے کی تاکید کی۔ حدبندی کمیشن کی رپورٹ کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہاکہ کمیشن کی رپورٹ ناانصافی پر مبنی ہے، جس کا مقصد جموں وکشمیرکے عوام کو علاقائی، لسانی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرکے بھاجپا کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا ہے۔ اُن کا کہنا تھاکہ نیشنل کانفرنس کے تینوں ایسوسی ایٹ ممبران نے کمیشن میں اپنا جواب داخل کردیاہے اور ایسی کسی بھی مشق سے گریز کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ ہمارا مانناہے کہ جس قانون کے تحت اس حدبندی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیاہے اُس قانون کی جوازیت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس مشکوک قانون کے تحت جموںوکشمیر کی حدبندی کرنا سپریم کورٹ کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہا کہ نشستوں کی حدبندی آبادی کے تناسب سے ہونی چاہئے لیکن یہاں من مانے طریقے سے نشستوں کی حدبندی کی گئی ہے اور کئی تاریخی اہمیت کی حامل نشستوں کا نام و نشان ہی ختم کردیا ہے ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ بھاجپا کے ان مذموم منصوبوں کا مقابلہ صرف اور صرف ہوشیاری اور متحد ہوکر کیا جاسکتا ہے اور وقت کا تقاضا ہمیں عملی طو رپر اتحاد و اتفاق میں رہیں اور جموں و کشمیر کیخلاف ہورہی ہر ایک سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ وفود میں دیگر لوگوں کے علاوہ پارٹی لیڈران شیر سنگھ، بی ڈی سی شمیمہ جی بھی موجود تھے۔ دریں اثناء ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاسی جاکر پارٹی کے علیل لیڈر طارق بٹ کی عیادت کی ۔ انہوں نے موصوف کے اہل خانہ سے کہاکہ طارق بٹ کو نئی دہلی پہنچائیں اور ہم وہاں اُن کا علاج و معالجہ کرائیں گے۔ انہوں نے طارق بٹ کی فوری صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
اے اے وائی نبوں کیلئے راشن کی فراہمی،فی کنبہ ہر مہینے 35کلو دینے کی تجویز زیر غور،فیصلہ عنقریب متوقع

اے اے وائی نبوں کیلئے راشن کی فراہمی،فی کنبہ ہر مہینے 35کلو دینے کی تجویز زیر غور،فیصلہ عنقریب متوقع

2026-06-26
یوم عاشورہ پر لیفٹیننٹ گورنر اور وزیراعلیٰ کا پیغام

یوم عاشورہ پر لیفٹیننٹ گورنر اور وزیراعلیٰ کا پیغام

2026-06-26
آج یوم عاشورہ ، ذوالجناح اور علم شریف جلوسوں کیلئے روٹ پلان تیار، امدادی کیمپ اور سیکورٹی کا کٹرانتظام

2026-06-26
یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

2026-06-26
دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

2026-06-25
بورڈ نصابی کتابوں کا استعمال لازمی قرار، ہائی کورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کی اپیل مسترد

بورڈ نصابی کتابوں کا استعمال لازمی قرار، ہائی کورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کی اپیل مسترد

2026-06-25
بیک وارڈ اور اقتصادی طور کمزور طبقات ریزر ویشن،کابینہ کی وزارت داخلہ کے سوالات کے جواب کو منظوری

بیک وارڈ اور اقتصادی طور کمزور طبقات ریزر ویشن،کابینہ کی وزارت داخلہ کے سوالات کے جواب کو منظوری

2026-06-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page