• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, مئی ۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں کشمیر میں جوان اور عوام کے درمیان تعلقات میں آئی بہتری:پانڈے

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-21
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں کشمیر میں جوان اور عوام کے درمیان تعلقات میں آئی بہتری:پانڈے

جموں کشمیر میں جوان اور عوام کے درمیان تعلقات میں آئی بہتری:پانڈے

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر//جموں و کشمیر میں "نیا معمول” زندگی کا طریقہ بنتا جا رہا ہے اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی دونوں ممالک یعنی ہندوستان اور پاکستان کے مفاد میں ہے جبکہ جنگ بندی کا سب سے زیادہ فائدہ کنٹرول لائن پر رہنے والے لوگوں کو ہے۔جموں کشمیر پولیس،سی آر پی ایف ، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور سول انتظامیہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی ہم آہنگی رکھتے ہوئے قابل ستائش کام کررہے ہیں تاہم 05 اگست 2019کے بعد سیکورٹی فورس کی کارروائی کی وجہ سے پتھراؤ کے نہ ہونے کے برابر پر تشدد واقعات رونما ہوئے اور سب سے بڑی بات یہ ہے اس دوران کوئی شہری ہلاکت نہیں ہوئی اورصورتحال بڑی حد تک نارمل رہی ہے اور آج میں ‘ٹیم سیکورٹی فورسز اور سول ایڈمنسٹریشن’ کے ایک رکن کے ناطے کہہ سکتا ہوا کہ وادی میں جس طرح سے امن و امان قائم ہوا ہے اس سے میں بہت حد تک مطمئن ہوں کیونکہ سیاحت پھل پھول رہی ہے، کاروبار اچھا چل رہا ہے اور وادی میں نیا معمول زندگی کا طریقہ بنتا جا رہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار سرینگر میں قائم چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے( کے این ایس ) کشمیر نیوز سروس کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ امن کو برقرار رکھنا تمام سیکورٹی فورسز کا بنیادی مقصد رہا اور ہمارے مؤثر اینٹی انفلٹریشن گرڈ، لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے علاؤہ انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کی قابل اطمینان کام کی وجہ سے تشدد کے تمام پیرامیٹرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور سیکورٹی فورسز کی ان کوششوں سے تشدد کا گراف کم ہوا ہے جس میں او جی ڈبلیوز کے نیٹ ورک کو ہدف بنانا تھا جس کیاچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں جبکہ اسلحے، گولہ بارود اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جب عسکریت پسندوں اور ان کے ہینڈلرز کی صلاحیت کو بری طرح سے نقصان پہنچایا تو وہ آسان اہداف کو نشانہ بنا نے لگے اور اس طرح کی کارروائیاں ان عسکریت پسندوں اور ان کے ہینڈلرز کے حقیقی نظام کو بے نقاب کرتی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ نیا چیلنج جو ہمارے سامنے ہے وہ ہے جنگجوں کا عام شہریوں کو نشانہ بنانا جن میں ہندو، سکھ اقلیتوں، خواتین، سیکورٹی فورس کے افراد جو چھٹی پر ہوتے ہیں، نچلے درجے کے سیاسی کارکنان، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور، دکاندار اور سماجی کارکن وغیرہ شامل ہیں کو قتل کرنا ہے جن کے پاس سیکورٹی کور نہیں ہے۔ فوج اور شہریوں کے تعلقات کو مستحکم بنانے کیحوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈی پی پانڈے نے کہا کہ جی ہاں سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنی کی ایک مسلسل کوشش کی جارہی ہے حالانکہ اس کے لئے ہمیشہ بہت کچھ کرنا ہوتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی ایک طویل روایت ہے کہ وہ شہریوں سے رابطہ برقرار رکھنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے رہے ہیں۔فوجی آفیسر نے کہا کہ ہندوستانی فوج کا یہی جذبہ ہے کہ وہ انسداد شورش کی کارروائیوں کو انجام دینے کے لئے مسلسل کام کرتی رہتی ہے تاہم فوج کی یہ ہمیشہ کوشش رہی کہ جانی نقصانات خاص کر عام شہریوں کو بچانے کے لئے کم سے کم طاقت کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر ثقافتی پروگراموں، کھیلوں اور لوگوں کو بااختیار بنانے کی سرگرمیوں میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی شرکت خوش آئند ہے کیونکہ وہ تشدد کے خوف اور معمول کی زندگی میں خلل کے باعث متاثر ہوئے تھے۔ ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات میں فوجیوں اور شہریوں کے رابطے میں زبردست بہتری آئی ہے اور اس طرح کی تبدیلی کو ہم گزشتہ سال سورنم وجے ورش کی تقریبات کے دوران دیکھنے کو ملی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ میں فتح کا جشن کشمیر کے طول و عرض میں منایا گیا جہاں شہریوں کو تمام تقریبات میں فوجیوں کے ساتھ فخر سے کھڑے ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔کور کمانڈر نے کے این ایس کو مزید بتایا کہ ثقافتی تقریبات میں سیکورٹی فورسز کی شمولیت اور شرکت جس میں جنون ہنر، ولر فیسٹیول، میوزک فیسٹیول، دودھپتھری فیسٹیول، جشنِ بارہمولہ کے علاؤہ کھیلوں کے ایونٹس/ٹورنامنٹ جیسے ویمن کرکٹ پریمیئر لیگ، کشمیری گرلز ہاکی ٹورنامنٹ، کشمیر پریمیئر لیگ، شوپیان میں جشن–چلئی کلاں وغیرہ شامل ہیں نے ہمیں مقامی ٹیلنٹ کی شناخت اور فروغ دینے میں مدد دی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بارہمولہ میں خواتین کی 65 کلومیٹر لمبی سائیکل ریس خاص طور پر اطمینان بخش تھی اور میں مخلصانہ طور پر کوشش کررہا ہوں کہ سپاہیوں اور شہریوں کے درمیان مزید تال میل بڑھے تاکہ وہ کندھے سے کندھا ملا کر اچھا وقت گزارے اور کام کریں۔جموں و کشمیر میں سدبھاونا پروگراموں کی کامیابی پر فوج کے اعلی ترین آفیسر نے کشمیر نیوز سروس کو اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سدبھاونا پروجیکٹس لوگوں کے ساتھ جذباتی تعلق برقرار رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدبھاونا (گوڈ ویل) ہندوستانی فوج کی طرف سے سابقہ ریاست جموں و کشمیر میں شروع کی گئی ایک منفرد انسانی پہل ہے جو پاکستان کی طرف سے اسپانسر شدہ اور اس کی حمایت یافتہ عسکریت پسندی سے متاثرہ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے شروع کیا گیا اور اس طرح کے پروگرام سے جموں و کشمیر کی آبادی کے ایک بڑے حصے کو مدد فراہم ہوئی ہے جبکہ عسکریت پسند گروپوں کے اثر و رسوخ کو روکنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ کشمیری معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

2026-05-06
ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

2026-05-06
وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

2026-05-06
مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

2026-05-06
حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

2026-05-06
بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

2026-05-06
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-05-03
پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

2026-05-03
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

2026-05-03
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page