• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سرینگر کے پہلے قبائلی نوجوان طفیل احمد نے نیٹ 2022 کوالیفائی کرلیا

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-21
Reading Time: 1min read
A A
0
سرینگر کے پہلے قبائلی نوجوان طفیل احمد نے نیٹ 2022 کوالیفائی کرلیا

سرینگر کے پہلے قبائلی نوجوان طفیل احمد نے نیٹ 2022 کوالیفائی کرلیا

FacebookTwitterWhatsapp

جموں و کشمیر کے سرینگر میں مولنار ہارون نامی ایک جگہ ہے۔ اس دور دراز علاقے کے ایک قبائلی طفیل احمد نے قومی اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ NEET 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ طفیل احمد کی اس کامیابی سے صرف خاندان اور برادری کا ہی سر فخر سے اونچا نہیں ہوا ہے بلکہ انہوں نے اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا ہے۔ کیونکہ طفیل احمد سرینگر کے ایسے پہلے قبائلی نوجوان ہیں جنہوں نے NEET کا امتحان پاس کیا ہے۔ جموں و کشمیر کو بیشتر عسکریت پسندانہ واقعات اور انکاؤنٹر کے حوالے سے دکھایا جاتا ہے، جبکہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ جموں وکشمیر میں ہی ایسے افراد موجود ہیں جنہون نے اپنی تعلیمی لیاقت اور قابلیت سے ملک کے ساتھ ساتھ پورے جموں وکشمیر کا بھی نام روشن کیا ہے۔ سری نگر کے ایک قبائلی لڑکے Tribal Youth نے قومی اہلیت داخلہ ٹیسٹ (NEET) 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جموں و کشمیر کے سرینگر میں مولنار ہارون نامی ایک جگہ ہے۔ اس دور دراز علاقے کے ایک قبائلی طفیل احمد نے قومی اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ NEET 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے۔طفیل احمد کی اس کامیابی سے صرف خاندان اور برادری کا ہی سر فخر سے اونچا نہیں ہوا ہے، بلکہ انہوں نے اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا ہے۔ کیونکہ طفیل احمد سرینگر کے ایسے پہلے قبائلی نوجوان ہیں، جنہوں نے NEET کا امتحان پاس کیا ہے۔ قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے طفیل احمد یہ کامیابی دیگر نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔طفیل نے آٹھویں جماعت تک کی تعلیم مشن اسکول نیو تھیڈ ہاروان سرینگر سے مکمل کی۔ اس کے بعد وہ بارہویں جماعت کی تعلیم کے لیے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول شالیمار میں داخلہ لیا۔طفیل احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کافی جدوجہد اور مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ انہیں انٹرنیٹ تک رسائی اور اسکول جانے کے لیے کئی کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘انہیں انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے سرینگر پیدل جانا پڑتا تھا۔ وہ پڑھائی سے متعلق ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرتے تھے۔ حتی کہ تیسری چوتھی جماعت کے لیے انہوں نے کتابیں بھی نہیں خریدی تھیں، کیونکہ ان کے پاس کتاب خریدنے کے لیے پیسے ہی نہیں تھے۔اس سوال کے جواب میں کہ ان مشکلات کے درمیان آپ کو NEET جیسے امتحان کے لیے تحریک کہاں سے ملی؟ طفیل احمد نے کہا کہ انہیں درپیش مشکلات کی وجہ سے اپنے اور قبائلی برادری کے لیے کچھ کر گزرنے سے تحریک ملی۔طفیل احمد نے کہا کہ، جہاں تک قبائلیوں کا تعلق ہے تو ہمیں بہت سی بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سرینگر کے مولنار ہارون علاقے کا ذکر کرتے ہوئے طفیل کا کہنا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو بجلی، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے تعلق سے ہمیشہ مشکلات کا سامنا رہا ہے۔یہاں کے لوگوں کے لیے کچھ کرگزرنا میرے ذہن میں ہمیشہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ‘میرے بھائی اور ماں نے میرے سفر میں ہر طرح سے میری حوصلہ افزائی کی۔ اہل خانہ نے بھرپور تعاون کیا۔ طفیل احمد بتاتے ہیں کہ ان کی والدہ ناخواندہ ہیں، لیکن وہ ہمیشہ ہم لوگوں کو تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2026-07-26
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page