• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, نومبر ۱۰, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سری نگر- جموں قومی شاہراہ ایک بار پھر بند، بحالی کے لئے کام جاری

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-28
Reading Time: 1min read
A A
0
شاہراہ تیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند

شاہراہ تیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،28 فروری :وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر سمرولی علاقے بھاری بھر کم مٹی کا تودا کھسک آنے کے باعث پیر کے روز ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر بند کر دی گئی۔تاہم متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ملبے کو ہٹانے کے لئے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا گیا تاکہ کم سے کم وقت میں ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کیا جاسکے۔ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے کہا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر سمرولی اودھم پور علاقے میں بھاری بھر کم مٹی کا تودا کھسک آیا ہے جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر ملبہ ہٹانے سے پہلے سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کے لئے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا جا سکے۔23 فروری کو ہونے والی بھاری برف باری کے بعد سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر کئی بار ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہیں۔قومی شاہراہ بار بار بند رہنے سے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ بند ہوتے ہی جہاں ایک طرف بازاروں میں اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں دوسری طرف گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔(یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

افسران دیانتداری کا مظاہرہ کریں:ایل جی

افسران دیانتداری کا مظاہرہ کریں:ایل جی

2023-10-31
پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی: دلباغ سنگھ

پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی: دلباغ سنگھ

2023-10-31
رشوت سے پاک جموں کشمیر ہمارا مشن:ایل جی

رشوت سے پاک جموں کشمیر ہمارا مشن:ایل جی

2023-10-31
ایل جی سنہا نےسڑکوں اور عوامی مقامات پر اسمارٹ سٹیز مشن کی 2 روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

ایل جی سنہا نےسڑکوں اور عوامی مقامات پر اسمارٹ سٹیز مشن کی 2 روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

2023-10-26
جموں کشمیر کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا اہم ہے: ایل جی سنہا

جموں کشمیر کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا اہم ہے: ایل جی سنہا

2023-10-26
سرحدی صورتحال مستحکم ہے: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے

سرحدی صورتحال مستحکم ہے: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے

2023-10-26
جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو جنگجو ہلاک

جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو جنگجو ہلاک

2023-10-26
انڈیا اتحاد کسی بھی الیکشن میں بھاجپا کیلئے خطرہ نہیں: اشوک کول

انڈیا اتحاد کسی بھی الیکشن میں بھاجپا کیلئے خطرہ نہیں: اشوک کول

2023-10-26
اگلے برس جولائی تک 100فیصدی سمارٹ میٹر لگانے کا ہدف

اگلے برس جولائی تک 100فیصدی سمارٹ میٹر لگانے کا ہدف

2023-10-26
15ویں کور ہیڈکوارٹر پر سیکورٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد،سرما میں سیکورٹی کی فعالیت پر تبادلہ خیال

15ویں کور ہیڈکوارٹر پر سیکورٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد،سرما میں سیکورٹی کی فعالیت پر تبادلہ خیال

2023-10-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.