• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

منیب احمد:کشمیر سے کنیا کماری تک کا انوکھا سفر کرنے والا نوجوان

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-28
Reading Time: 1min read
A A
0
منیب احمد:کشمیر سے کنیا کماری تک کا انوکھا سفر کرنے والا نوجوان

منیب احمد:کشمیر سے کنیا کماری تک کا انوکھا سفر کرنے والا نوجوان

FacebookTwitterWhatsapp

اگر کچھ کر دکھانے کا جذبہ ہو تو نہ تو عمر رکاوٹ بنتی ہے اور نہ ہی اس کام کی تکمیل میں دیگر کوئی چیز حائل ہوتی ہے۔ ایسی ہی ایک مثال جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان مُنیب نے قائم کی۔جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے رہنے والے مُنیب نے ایک پیسہ بھی خرچ کیے بغیر تقریباً 50 دنوں میں کشمیر سے کنیاکماری تک کا سفر طے کیا۔منیب احمد پہاڑی ضلع شوپیان کے ایک چھوٹے سے گاؤں پنجورہ کا رہنے والا ہے جس نے 50 روز میں کشمیر سے کنیاکماری تک امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام پہنچایا، منیب نے اس انوکھے سفر میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔ نیب نے سفر کے لیے ایک بیگ لیا جس میں ان کا سامان تھا اور بیگ پر اکاؤنٹ نمبر اور ایک مسیج لکھا تھا کہ ‘میں کشمیر سے کنیاکماری تک بنا پیسوں کے سفر پر نکلا ہوں مجھے اپنی گاڑی میں بِٹھالیں (لِفٹ) دیں۔اپنے انوکھے سفر کے بارے میں مُنیب احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ وی لاگنگ (Vlogging)کرتے ہیں اور اپنی ہر ویڈیو سماجی رابطہ ویب سائٹس پر اپلوڈ کرتے ہیں۔منیب نے بتایا کہ ‘جنوبی کشمیر کا شوپیان ضلع وادی کشمیر میں عسکریت پسندی کے لحاظ سے کافی حساس مانا جاتا اور یہاں کے باشندوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ملک بھر میں کشمیریوں کو کن نظروں سے دیکھا جا رہا ہے اور کشمیریوں کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ کیا جاتا ہے اس کا ازخود مشاہدہ کرنے کی غرض سے میں نے کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر کیا۔منیب نے بتایا کہ کشمیر سے کنیاکماری تک کے سفر میں ہر مذہب کے لوگوں نے ان کی بھرپور مدد کی اور ان کا احترام کیا۔منیب نے کہا کہ راستے میں انہوں کئی مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں میں قیام کیا جنہوں نے اس کے سفر میں ان کی کافی مدد کی اور کھانے پینے کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں۔منیب نے بتایا کہ اس سفر سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ کشمیر سے کنیاکماری تک بھارت ایک ہی ہے اور کشمیریوں کو ملک کے دیگر حصوں میں بھی عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page