• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

انتظامیہ منشیات متاثرین کی بازآبادکاری کیلئے کوشاں: ڈپٹی کمشنر

Nigraan News by Nigraan News
2022-03-02
Reading Time: 1min read
A A
0
ڈی سی سری نگر نے عمدہ خدمات کے لیے سول اور پولیس اہلکاروںکو مبارکباد دی

انتظامیہ منشیات متاثرین کی بازآبادکاری کیلئے کوشاں: ڈپٹی کمشنر

FacebookTwitterWhatsapp

منشیات فروش کاروبار ترک کرے، یا شہر چھوڑ دیں: ایس ایس پی
سری نگر: ضلع ترقیاتی کمشنرسری نگر اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیا جائے گا اور اس پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سری نگر میں ہونے والے اسی فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا ہوا ہے لہذا اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال نے کہاکہ منشیات کے کاروبار کے لئے استعمال میں لائی جارہی جائیداد یا منشیات کے پیسے سے بنائی گئی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کرنے کی خاطرمحکمہ مال کو آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے سری نگر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے ضلع انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طورپر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو دنوں کے دوان ایک درجن سے زائد جگہوں پر چھاپے ڈالے گئے جس دوران بڑی مقدار میں قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔اْن کے مطابق ضبط شدہ قابل اعتراض مواد کی جانچ پڑتال کے دوران پولیس کو بہت سارے سراغ ملے ہیں۔اعجاز اسد نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو بھی این ڈی بی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیاجائے گا اور اس پربھی کام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منشیات متاثرین کی سرکاری اسکیموں کے تحت باز آباد کاری کی جائے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ سری نگر میں ہونے والے 80 فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا ہوا ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی اور کسی کو بھی نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔موصوف ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے بھی احکامات جاری کئے کہ منشیات کے کاروبار کو پوری طرح سے ختم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اْٹھائے جائیں۔اس موقع پر ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال نے کہا کہ منشیات کے ساتھ بلواسط یا بلاواسط طورپر جڑے افراد کو اب بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سری نگر پولیس نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر منشیات مخالف مہم شروع کی ہے جس کے زمینی سطح پر ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ منشیات کے لئے استعمال کی جانے والی یا منشیات کے پیسے سے بنائی گئی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ متعدد منشیات فروشوں کی جائیداد کی شناخت کی گئی ہے اور بہت جلد اْن کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ مال کو بھی اس بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے اور بہت جلد اْن کی جائیدادوں کو سیل کیا جائے گا۔لاٹری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ غیر قانونی کام ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں کے دوران سری نگر پولیس نے قمار بازوں کے خلاف دس ایف آئی آر درج کئے ہیں۔یو این آئی

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.