• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۲, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

محکمہ بجلی کے افسران کی سست روی ناقابل برداشت:روہت کنسل

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-03
A A
0
Rohit Kansal
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈی ڈی ) روہت کنسل نے محکمہ کے سینئر فیلڈ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تیز ہواؤں اور بارش کے بعد بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچے نقصانات کے تناظر میں جموں کے علاقے کو مکمل بجلی کی فراہمی کی بحالی کو یقینی بنائیں ۔روہت کنسل شیدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے بعد بجلی کی بحالی کے کاموں کی صورتحال کا جائیزہ لے رہے تھے ان تیز ہواؤں کی وجہ سے کھمبے اکھڑ گئے اور بجلی کے دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انہیں ہدایت دی کہ آج (تین جولائی ) شام تک بجلی کی فراہمی 100 فیصد بحالی کو یقینی بنائیں ۔ انہیں بتایا گیا کہ خطے میں تیز ہواؤں کی وجہ سے متعدد درخت اور 300 سے زیادہ کھمبے اکھڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں خلل پڑ رہا ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ بجلی کی بحالی کے80 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکے ہیں ۔ چئیر مین جے پی ڈی سی ایل جگموہن شرما ، ڈی جی پلاننگ پی ڈی ڈی طارق خان ، چیف انجینئر جے پی ڈی سی ایل ، سی ای پراجیکٹس جموں ، سی ای ٹرانسمیشن جموں ، چیف انجینئر پرکیورمنٹ ، ایکس ای این آئی جموں اور متعلقہ ایس ای ، ای ای اور دیگر سینئر افسران نے ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعہ میٹنگ میں شرکت کی ۔ بجلی کی فراہمی کی پوزیشن پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ پاور گرڈ اسٹیشنوں کی باضابطہ کارکردگی کو یقینی بنانے اور موثر ضابطوں کو یقینی بنانے کیلئے سب ٹرانسمیشن ونگ کے سب ڈویژنل افسران کو اوقات کے دوران تمام گرڈ سٹیشنوں پر تعینات کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ڈسٹری بیوشن کے سب ڈویژنل افسران بھی اپنے اپنے اسٹیشنوں پر موجود رہیں گے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تعینات افسران کی تمام تفصیلات کو بڑے پیمانے پر عام کیا جائے تا کہ کسی بھی مشکل کی صورت میں عوام افسران سے رابطہ کر سکیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے عوامی شکایات کے حل کیلئے زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی تمام شکایات کو فوری طور پر دور کیا جائے ۔ اگر کسی مسئلے کے مکمل حل میں کچھ وقت درکار ہے تو انٹرنل جواب دیا جائے گا جس کے حل کے ممکنہ وقت کو ظاہر کیا جائے ۔ انہوں نے غیر قانونی بجلی کے کنکشنوں کے خلا ف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ غیر قانونی کنکشنوں کو فوری طور پر منقطع کیا جائے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے شیڈول فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر ڈویژن کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئیے کہ نظام کو آسانی سے چلانے کیلئے ضروری دیکھ بھال کے کام مستقل بنیادوں پر انجام دئیے جائیں ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.