• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں کشمیر سرمایہ کاری کیلئے سازگار:نرملا سیتا رمن

Nigraan News by Nigraan News
2022-03-23
Reading Time: 1min read
A A
0
آن لائن فراڈ اور دھوکہ کیخلاف سرکار نے اقدامات اُٹھائے

آن لائن فراڈ اور دھوکہ کیخلاف سرکار نے اقدامات اُٹھائے

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:جموں کشمیر سے دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد عسکری سرگرمیوں میںکمی آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ جموںکشمیر یوٹی میں 890 مرکزی قوانین کے نفاذ کے بعد لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے جبکہ سرمایہ کاری کا ماحول بھی اچھا خاصہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پارلیمنٹ اجلاس کے دوران مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے بجٹ پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد جموں کشمیر میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں کمی آئی اور جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کا ماحول پیدا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کو یوٹی میںتبدیل کرنے کے بعد 890 مرکزی قوانین کے نفاذ کے بعد لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ نیز، وہ لوگ، جن کے پاس پہلے وہاں کوئی حقوق نہیں تھے، اب سرکاری نوکری حاصل کر سکتے ہیں، اور جائیدادیں خرید سکتے ہیں۔جبکہ اس کے علاوہ 250 غیر منصفانہ اور امتیازی قوانین کو بھی ہٹا دیا گیا ہے،اور 137 قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔نرملا سیتا رامن نے کہا کہ جموں کشمیر میں صنعتی ترقی کیلئے یوٹی میں موجود مختلف رکاوٹوں کو بھی دور کر دیا گیا ہے اور حکومت ہند کی طرف سے دی گئی جموں و کشمیر کی صنعتی فروغ اسکیم نے جموں و کشمیر میں ترقی کیلئے نئے دروازے کھول دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی تعاون کے ممالک کا ایک وفد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کے امکانات کو دیکھ رہا ہے۔ امن و امان کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں مجموعی طور پر کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2021 میں دراندازی میں 33 فیصد کمی، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں 90 فیصد کمی، عسکریت پسندی سے متعلق واقعات میں 61 فیصد کمی اور عسکریت پسندوں کے اغوا میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔اس کے علاوہ، پچھلے سال کے مقابلے 2021 میں از جاں ہونے والے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں 33 فیصد کمی آئی ہے۔سیتا رمن نے مارے گئے جنگجوؤں کی تعداد کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سال 2021 میں 180 عسکریت پسندوں (148 مقامی اور 32 غیر ملکی، بشمول 44 اعلیٰ کمانڈر) کو ہلاک کیا گیا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ، ملک کے نئے آرمی چیف مقرر

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ، ملک کے نئے آرمی چیف مقرر

2026-06-13
سرینگر ہوائی اڈہ پر 15 جون کو یاتری ’سوودھا دیوس‘ تقریب

سرینگر ہوائی اڈہ پر 15 جون کو یاتری ’سوودھا دیوس‘ تقریب

2026-06-13
لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

2026-06-13
مشترکہ پینل کی تشویشناک رپورٹ،بڈگام میں نالہ سکھ ناگ ' 'اندھا دھند اور غیر سائنسی‘کان کنی سے تباہ

مشترکہ پینل کی تشویشناک رپورٹ،بڈگام میں نالہ سکھ ناگ ‘ ‘اندھا دھند اور غیر سائنسی‘کان کنی سے تباہ

2026-06-13
رام بن میں روڈ حادثہ،2 کار سوار ہلاک

رام بن میں روڈ حادثہ،2 کار سوار ہلاک

2026-06-13
حزب سربراہ کو اشتہاری قرار ،ڈپٹی سمیت مزید 3کمانڈروں کیخلاف بھی نوٹس جاری

حزب سربراہ کو اشتہاری قرار ،ڈپٹی سمیت مزید 3کمانڈروں کیخلاف بھی نوٹس جاری

2026-06-13
امرناتھ یاترا، محرم اورمیلہ کھیر بھوانی سے قبل،آئی جی پی کی اعلی سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ

امرناتھ یاترا، محرم اورمیلہ کھیر بھوانی سے قبل،آئی جی پی کی اعلی سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ

2026-06-13
سری نگر ہوائی اڈے کی بندش کا متبادل لازمی، وزیر اعلیٰ کی وزیر ہوا بازی سے ملاقات میں اپیل

سری نگر ہوائی اڈے کی بندش کا متبادل لازمی، وزیر اعلیٰ کی وزیر ہوا بازی سے ملاقات میں اپیل

2026-06-13
دلی میں میٹنگ کے حاشیے پر،ایل جی کی وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات

دلی میں میٹنگ کے حاشیے پر،ایل جی کی وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات

2026-06-13
وزیر داخلہ کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ، یاترا محفوظ بنانے کی ہدایت

وزیر داخلہ کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ، یاترا محفوظ بنانے کی ہدایت

2026-06-13
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page