• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

انتظامیہ منشیات کی لعنت کے خاتمہ کیلئے کوشاں: صوبائی کمشنر

Nigraan News by Nigraan News
2022-03-23
Reading Time: 1min read
A A
0
انتظامیہ منشیات کی لعنت کے خاتمہ کیلئے کوشاں: صوبائی کمشنر

انتظامیہ منشیات کی لعنت کے خاتمہ کیلئے کوشاں: صوبائی کمشنر

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے وادی کے مختلف اضلاع میںانسدادمنشیات کے6مشاورتی مراکزدستیاب ہونے کی بات کہتے ہوئے بدھ کے روز کہاکہ حکومت معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ڈویڑنل کمشنر کشمیر پی کے پول نے ’رَن فارنوڈرگس‘کے موقعہ پر کہا کہ ایسے پروگراموں کامقصد نوجوان نسل اوربچوں میں صحت وتندرستی کی سوچ کواُجاگر کرناہے ۔انہوںنے کہاکہ آج کے اس ’رن فار نو ڈرگس‘پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں نے حصہ لیا۔معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کاذکر کرتے ہوئے، ڈویڑنل انتظامیہ کشمیر نے کہا کہ کشمیرکے مختلف اضلاع میں6 منشیات کونسلنگ مراکز دستیاب کرائے گئے ہیں،تاکہ منشیات کی لت میں مبتلاء ہونے والے افراد بالخصوص نوجوانوں کی کونسلنگ کرکے اُنھیں اس بُری عادت سے نجات اورچھٹکاراپانے کی ترغیب مل سکے ۔صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول نے کہا کہ منشیات کے مشاورتی مراکز(ڈرگس کونسلنگ سینٹرس) کے ساتھ ساتھ، منشیات کی لت میں ملوث نوجوانوں کی کونسلنگ کیلئے ہسپتالوں میں مناسب کنٹریکٹ ملازمین کو دستیاب کرایا گیا ہے،جو منشیات کے عادی نوجوانوں اوردیگرافراد کوا س خطرناک لت سے نجات پانے کی ترغیب دیتے ہیں ۔صوبائی کمشنر کشمیر نے منشیات کی وباء کومعاشرے کیلئے سم قاتل قرار دیتے ہوئے کہاکہ سماج کے سبھی ذی شعور حضرات کو انسداد منشیات مہم میں اپنا رول انفرادی اورجتماعی حیثیت میں اداکرنا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ سماج خدمات انجام دینے کے بہت سارے طریقے ہیں ،اورفی الوقت معاشرے کومنشیات سے پاک کرناایک فوری نوعیت کی ایک بڑی سماج خدمت گزاری ہے۔صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے خبردارکیاکہ منشیات کی لت میں مبتلاء نوجوانوں کوبندوق اٹھانے اور منشیات لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ سری نگر نے پہلے ہی منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف PSA کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔تاہم انہوں نے پھرکہاکہ معاشرے کو مختلف جرائم سے پاک کرنایارکھنا صرف سیول یاپولیس انتظامیہ کاکام نہیں ہے ،بلکہ یہ ایک مشترکہ مشن ہے ،جس میں والدین ،اساتذہ ، مذہبی لیڈروں ،گھر کے بڑوں اورسماج کے ذی شعور اشخاص کااہم رول بنتاہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page