سرینگر:/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ اگلے چار بروں میں جموں کشمیر بجلی کی پیداوار میں خود کفیل بن جاگئے اور بجلی کے بحران پر مکمل طور پر قابو پایاجائے گا۔میر بازار اننت ناگ میں پاور گرڈ سب سٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب میں عوام کو تعاون دینا چاہئے تاکہ صارفین کو معیاری اور بلا خلل بجلی فراہم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ لداخ سے ایک نئی ٹرانسمیشن لائن آرہی ہے جو کشمیر، جموں اور پنجاب سے منسلک ہوگی جس کے بعد جموں کشمیر میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ منوج سنہا نے کہا کہ 1947 سے 2020 تک، جے کے صرف 3450 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکا اور یہی اعداد و شمار اگلے چار سالوں میں حاصل کیے جائیں گے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ 1947 سے 2020 تک، جے کے صرف 3450 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاچکی ہے اور ہم چار برسوں میں اتنی ہی مزید بجلی پیدا کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ پچھلی حکومتیں 70 سالوں میں صرف 3450 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ لوگوں کو بلا تعطل معیاری بجلی حاصل کرنے کے لیے سمارٹ میٹر لگانے میں تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لداخ سے ایک نئی ٹرانسمیشن لائن آرہی ہے جو کشمیر، جموں اور پنجاب سے منسلک ہوگی جس کے بعد جموں کشمیر میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ میربازار، اننت ناگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاں ان کے ذریعہ ایک پاور گرڈ سب اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا تھا، ایل جی سنہا نے کہا کہ پاور ڈپارٹمنٹ نے اس پروجیکٹ کو چھ ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے۔اس موقعے پر انہوں نے کہاکہ "1947 سے 2020 تک، جے کے صرف 3450 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکا اور یہی اعداد و شمار اگلے چار سالوں میں حاصل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے لیے محکمہ بجلی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ صارفین کو بلا تعطل معیاری اور قابل اعتماد بجلی فراہم کی جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے ایک اہم ٹرانسمیشن لائن کی منظوری دی گئی ہے جو لداخ سے آئے گی اور کشمیر، جموں اور پھر پنجاب تک پہنچے گی۔ یہ پروجیکٹ منظور شدہ ہے اور ایک بار جب پروجیکٹ کو حتمی شکل دے دی جائے گی، تو جموں کشمیر میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ایل جی نے کہا کہ محکمہ بجلی تمام زیر التوا منصوبوں کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کر کے قابل ستائش کام کر رہا ہے۔