• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر میں گذشتہ تین مہینوں کے دوران42 جنگجو مارے گئے: دلباغ سنگھ

Nigraan News by Nigraan News
2022-04-05
A A
0
یوم آزادی کی تقریبات کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

یوم آزادی کی تقریبات کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،5 اپریل:جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں گذشتہ تین مہینوں کے دوران42 جنگجو مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران 32 غیر ملکی جنگجو بھی مارے گئے۔غیر مقامی باشندوں پر ہونے والے حملوں کو وحشی حرکات قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان حرکات کے مرتکبین کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے گا۔موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز سری نگر میں گذشتہ روز ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف اہلکار کی میت پر پھول مالا چڑھانے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’غیر مقامی شہریوں پر حملوں کی ہر کسی نے مذمت کی ہے، یہ وحشیانہ حرکت ہے ہم پہچانتے ہیں کہ ان کا اشارہ کہاں ہے اور ان حرکات کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘۔سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملے کو گٹھیا حرکت قرار دیتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ایسی حرکت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا: ’ہم شہید ہونے والے سی آر پی ایف اہلکار کو سلام پیش کرتے ہیں اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے مہینے میں دنیا بھر میں امن کے لئے دعائیں مانگی جاتی ہیں اور اس مہینے میں اس طرح کے واقعات کی کشمیر کی سول سوسائٹی نے مذمت کی ہے۔موصوف سربراہ نے کہا کہ گذشتہ تین مہینوں کے دوران 42 جنگجو مارے گئے جبکہ گذشتہ ایک برس کے دوران 32 غیر ملکی جنگجو مارے گئے۔جنگجو اعانت کاروں کی تعداد میں ہو رہے اضافے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ جنگجو اعانت کاروں کی موجودگی ہمیشہ رہی ہے اگر آج تعداد زیادہ ہے تو کارروائیاں بھی تیز ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کشمیر میں امن کے قیام کے لئے اپنے فرائض ڈٹ کر انجام دیتے رہیں گے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2026-07-26
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page