بارہمولہ:مرکزی حکومت کے خصوصی رسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مختلف ترقیاتی پیرا میٹرز کا جائیزہ لینے کیلئے وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوموار کو ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی اور اسپائیریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام ( اے ڈی پی ) کے تحت کئے جا رہے کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ مرکزی وزیر مملکت نے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کا بھی دورہ کیا اور معائینہ کیا جہاں انہوں نے فیکلٹی اور طلباء سے بات چیت کی اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور سب کیلئے جامع ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پابند عہد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی پی ترقیاتی معیشت میں مکمل طور پر حصہ لینے کیلئے لوگوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ وزیر نے کہا کہ پی ایم فصل بیمہ یوجنا ، الیکٹرانک نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ ، ہر پنچائت میں بھارت نیٹ کی سہولت ، مالی شمولیت جیسے شعبے اے ڈی پی کے تحت حل کئے جانے والے کچھ پہلو ہوں گے ۔ پروگرام کے طریقہ کار پر غور و خوض کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اضلاع کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ پہلے اپنی ریاست کے اندر بہترین ضلع کا انتخاب کریں اور اس کے بعد دوسروں سے مقابلہ کر کے اور ان سے سیکھ کر ملک کے بہترین ضلعوں میں سے ایک بننے کی خواہش کریں ۔ اے ڈی پی کے تحت بارہمولہ میں کئے گئے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواہش مند ضلع کے ذریعہ مقررہ معیار کو حاصل کرنے کیلئے ورک کلچر ، سماجی ثقافت اور طرز عمل کی ثقافت کی مختلف سطحوں پر شراکت ہے ۔ انہوں نے ماڈل کی افادیت کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ایک سائنسی نقطہ نظر پر مبنی ہے جس میں متحرک حقیقی وقت کی تشخیص کی گنجائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بارہمولہ کو وقتاً فوقتاً مناسب فالو اپ کے ساتھ پائیدار ترقی اور معاشی نمو میں اس کی زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں تک لے جانے کیلئے پر عزم ہے ۔ ضلع کی حیاتیاتی تنوع کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارہمولہ جموں و کشمیر کے قدیم ترین اضلاع میں سے ایک ہے جہاں جنگلات کے بڑے ذخائیر ہیں ۔ انہوں نے موثر لاگت اور وقت کے انتظام کیلئے لوگوں کو تکنیکی جدت سے آگاہ کرنے کیلئے خطے میں بائیو ٹیکنالوجی ورکشاپس کے انعقاد کے بارے میں اپنے خیال کا اظہار کیا ۔ مختلف پیرا میٹرز کا ایک جامع جائیزہ لینے کے بعد جنہوں نے بارہمولہ کو ہندوستان کے خواہش مند اضلاع میں سے ایک بنانے میں تعاون کیا ہے ، ڈاکٹر سنگھ نے اے ڈی پی کے تحت کامیابیوں میں اس کی کوششوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کے کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ پروگرام کی صفوں میں سر فہرست رہنے کیلئے پوری لگن سے کام کریں ۔ دریں اثنا میٹنگ میں مجموعی پیش رفت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جن کے بروقت حل کیلئے وزیر نے یقین دلایا ۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار نے پاور پوائینٹ پرذنٹیشن کے ذریعے مختلف شعبوں میں ریکارڈ کی گئی پیش رفت اور خاص طور پر خواہش مند ڈسٹرکٹ پروگرام میں کارکردگی کا تفصیلی بیان پیش کیا ۔