شوپیان: نیوز دیسک :پہاڑی ضلع چوپیان کے ہیف شرمال گاؤں میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری جھڑپ میں دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں. پولیس ترجمان نے بتایا کہ جھڑپ کے ابتدائی مرحلے میں فورسز پارٹی نے جونہی مشتبہ مقام کی جانب پیش قدمی شروع کی تو یہاں چھپے بیٹھے جنگجوؤں نے فورسز کی گرفت سے بچنے کیلئے محاصرہ توڑنے کی کوشش کی جس دوران انہوں نے گولیاں چلائیں. پولیس کے بقول جنگجوؤں کی بے تحاشہ گولیوں کی زد میں دو عام شہری آگئے جنہیں علاج و معالجہ کی خاطر ہسپتال داخل کیا گیا. پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمی عام شہریوں میں ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے.